🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ ذِكْرِ أَبِينَا آدَمَ أَبِي الْبَشَرِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ہمارے جد امجد حضرت آدم علیہ السلام کا تذکرہ، جو ابوالبشر ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13748
وَعَنْ أَبِي مُوسَى - رَفَعَهُ - قَالَ:" لَمَّا أَخْرَجَ اللَّهُ آدَمَ مِنَ الْجَنَّةِ، زَوَّدَهُ مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّةِ وَعَلَّمَهُ صَنْعَةَ كُلِّ شَيْءٍ، فَثِمَارُكُمْ هَذِهِ مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّةِ، غَيْرَ أَنَّ هَذِهِ تَغَيَّرُ وَتِلْكَ لَا تَتَغَيَّرُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو جنت سے نکالا، تو انہیں زاد راہ کے طور پر جنت کے پھل دیے اور انہیں یہ تعلیم دی کہ انہوں نے ہر کام کیسے کرنا ہے؟ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) تو تمہارے پھل جنت کے پھلوں کا حصہ ہیں، البتہ یہ متغیر (یعنی خراب) ہو جاتے ہیں، اور وہ متغیر نہیں ہوتے۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13748]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2344)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 13748 in Urdu