الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ ذِكْرِ أَبِينَا آدَمَ أَبِي الْبَشَرِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ہمارے جد امجد حضرت آدم علیہ السلام کا تذکرہ، جو ابوالبشر ہیں
حدیث نمبر: 13755
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَمَّا تُوُفِّيَ آدَمُ غَسَّلَتْهُ الْمَلَائِكَةُ بِالْمَاءِ وِتْرًا وَلَحَدَتْ لَهُ وَقَالَتْ: هَذِهِ سُنَّةُ آدَمَ وَوَلَدِهِ". رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ، فِي أَحَدِهِمَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَكَذَلِكَ رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ فِي السَّنَدِ الْآخَرِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جب سیدنا آدم علیہ السلام کا انتقال ہو گیا، تو فرشتوں نے پانی کے ذریعے انہیں طاق تعداد میں غسل دیا، ان کے لئے لحد تیار کی اور یہ کہا: یہ سیدنا آدم اور ان کی اولاد کے لئے طریقہ ہے۔“ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہیں، ان دونوں میں سے ایک میں ایک راوی حسین بن ابوسری ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، دوسری سند میں موجود روح بن اسلم نامی راوی کا معاملہ بھی اسی طرح ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13755]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13755 in Urdu