الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابٌ فِي ذِكْرِ إِبْرَاهِيمَ الْخَلِيلِ وَبَنِيهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَى نَبِيِّنَا وَعَلَيْهِمْ وَسَلَّمَ .
حضرت ابراہیم خلیل الرحمن علیہ السلام اور ان کے صاحبزادوں کا تذکرہ اللہ تعالیٰ ہمارے نبی اور اُن حضرات پر درود و سلام نازل کرے
حدیث نمبر: 13762
وَعَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَمَّا عُرِجَ بِإِبْرَاهِيمَ رَأَى رَجُلًا يَفْجُرُ بِامْرَأَةٍ، فَدَعَا عَلَيْهِ فَأُهْلِكَ، ثُمَّ رَأَى رَجُلًا عَلَى مَعْصِيَةٍ، فَدَعَا عَلَيْهِ، فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: إِنَّهُ عَبْدِي، وَإِنَّ مَصِيرَهُ مِنِّي خِصَالٌ ثَلَاثٌ: إِمَّا أَنْ يَتُوبَ فَأَتُوبَ عَلَيْهِ، وَإِمَّا أَنْ يَسْتَغْفِرَنِي فَأَغْفِرَ لَهُ، وَإِمَّا أَنْ يَخْرُجَ مِنْ صُلْبِهِ مَنْ يَعْبُدُنِي، يَا إِبْرَاهِيمُ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ مِنْ أَسْمَائِي أَنِّي أَنَا الصَّبُورُ؟". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي عَلِيٍّ اللَّهْبِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو معراج کروائی گئی، تو انہوں نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ ایک عورت کے ساتھ گناہ کا ارتکاب کر رہا تھا، سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اس کے خلاف دعائے ضرر کی، تو وہ ہلاکت کا شکار ہو گیا، پھر انہوں نے ایک اور شخص کو گناہ کرتے ہوئے دیکھا، تو انہوں نے اس کے خلاف دعائے ضرر کی، تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف یہ وحی کی: یہ میرا بندہ ہے، اور اس نے لوٹ کے میری طرف آنا ہے، تین صورتیں ہیں، یا تو یہ ہے کہ یہ توبہ کر لے گا اور میں اس کی توبہ قبول کر لوں گا، یا یہ ہے کہ یہ مجھ سے مغفرت طلب کرے گا، تو میں اس کی مغفرت کر دوں گا، یا یہ ہے کہ اس کی پشت میں سے وہ لوگ نکلیں گے، جو میری عبادت کریں گے، اے ابراہیم! کیا تم یہ بات نہیں جانتے کہ میرے اسماء میں سے، ایک اسم یہ ہے کہ میں ”صبور“ ہوں (یعنی برداشت کرنے والا ہوں)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن ابوعلی لہبی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13762]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن ابوعلی لہبی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13762]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7471»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 13762 in Urdu