الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ ذِكْرِ مُوسَى الْكَلِيمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حضرت موسیٰ کلیم اللہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 13776
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ نَاجَى مُوسَى بِمِائَةِ أَلْفٍ وَأَرْبَعِينَ أَلْفَ كَلِمَةٍ فِي ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، فَلَمَّا سَمِعَ مُوسَى كَلَامَ الْآدَمِيِّينَ مَقَتَهُمْ ; لِمَا وَقَعَ فِي مَسَامِعِهِ مِنْ كَلَامِ الرَّبِّ جَلَّ وَعَزَّ، وَكَانَ فِيمَا نَاجَى بِهِ أَنْ قَالَ: يَا مُوسَى، إِنَّهُ لَمْ يَتَصَنَّعْ لِي الْمُتَصَنِّعُونَ بِمِثْلِ الزُّهْدِ فِي الدُّنْيَا، وَلَمْ يَتَقَرَّبْ إِلَيَّ الْمُتَقَرِّبُونَ بِمِثْلِ الْوَرَعِ عَمَّا حَرَّمَتْ عَلَيْهِمْ، وَلَمْ يَتَعَبَّدِ الْمُتَعَبِّدُونَ بِمِثْلِ الْبُكَاءِ مِنْ خَشْيَتِي. قَالَ مُوسَى: يَا رَبَّ الْبَرِيَّةِ كُلِّهَا، وَيَا مَالِكَ يَوْمِ الدِّينِ، وَيَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، مَاذَا أَعْدَدْتَ لَهُمْ، وَمَاذَا جَزَيْتَهُمْ؟ قَالَ: أَمَّا الزُّهَّادُ فِي الدُّنْيَا، فَإِنِّي أَبَحْتَهُمْ جَنَّتِي يَتَبَوَّءُونَ مِنْهَا حَيْثُ شَاءُوا، وَأَمَّا الْوَرِعُونَ عَمَّا حَرَّمْتُ عَلَيْهِمْ، فَإِنَّهُ إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ لَمْ يَبْقَ عَبْدٌ إِلَّا نَاقَشْتُهُ وَحَاسَبْتُهُ إِلَّا الْوَرِعُونَ، فَإِنِّي أَسَتَحْيِيهِمْ وَأُجِلُّهُمْ وَأُكْرِمُهُمْ، فَأُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ، وَأَمَّا الْبَكَّاءُونَ مِنْ خَشْيَتِي، فَأُولَئِكَ لَهُمُ الرَّفِيقُ الْأَعْلَى لَا يُشَارَكُونَ فِيهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جُوَيْبِرٌ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ جو کلام کیا تھا، وہ تین دن میں، ایک لاکھ چالیس ہزار کلمات پر مشتمل تھا، جب سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے انسانوں کا کلام سنا، تو انہیں اس پر غصہ آیا، کیونکہ ان کی سماعتوں میں پروردگار کا کلام پہنچ چکا تھا، پروردگار نے ان کے ساتھ جو کلام کیا تھا، اُس میں یہ بھی ارشاد فرمایا تھا: ”میری خاطر کام کرنے والوں نے، دنیا سے بے رغبتی اختیار کرنے کی مانند کوئی کام نہیں کیا ہو گا، اور میرا قرب حاصل کرنے والوں نے پرہیزگاری کی طرح کی کسی چیز کے ذریعے میرا قرب حاصل نہیں کیا ہو گا، جو ان چیزوں سے پرہیز ہو، جو میں نے ان پر حرام قرار دی ہیں، اور عبادت گزاروں نے میرے خوف کی وجہ سے رونے جیسی کسی چیز کے ذریعے عبادت نہیں کی ہو گی۔“ سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی: اے تمام مخلوق کے پروردگار! اے قیامت کے دن مالک! اے جلال اور اکرام والے! تو نے ان کے لئے کیا تیار کیا ہے؟ اور تو انہیں کیا جزا دے گا؟ تو پروردگار نے فرمایا: ”جہاں تک دنیا سے بے رغبتی اختیار کرنے والوں کا تعلق ہے، تو میں نے ان کے لئے جنت کو مباح قرار دے دیا ہے، وہ اس میں جہاں چاہیں گے رہائش اختیار کریں گے جہاں تک پرہیزگار لوگوں کا تعلق ہے، جو اُس چیز سے بچتے ہیں جو میں نے ان پر حرام قرار دی ہے، تو جب قیامت کا دن ہو گا، تو ہر بندے سے میں حساب لوں گا، البتہ پرہیزگار لوگوں کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ مجھے اُن سے حیاء آئے گی، میں اُن کی عزت افزائی کروں گا اور میں انہیں حساب کے بغیر جنت میں داخل کر دوں گا، جہاں تک میرے خوف کی وجہ سے رونے والے لوگوں کا تعلق ہے، تو ان لوگوں کے لئے رفیق اعلیٰ ہو گا، اس بارے میں دوسرے لوگ اُن کے شراکت دار نہیں ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جویبر ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13776]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جویبر ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13776]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12650)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12650، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3949»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 13776 in Urdu