🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ ذِكْرِ مُوسَى الْكَلِيمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حضرت موسیٰ کلیم اللہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13778
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا سُئِلْتَ: أَيُّ الْأَجَلَيْنِ قَضَى مُوسَى؟ فَقُلْ: خَيْرَهُمَا وَأَتَمَّهُمَا وَأَبَرَّهُمَا، وَإِنْ سُئِلْتَ: أَيُّ الْمَرْأَتَيْنِ تَزَوَّجَ؟ فَقُلِ: الصُّغْرَى مِنْهُمَا وَهِيَ الَّتِي جَاءَتْ فَقَالَتْ: يَا أَبَتِ اسْتَأْجِرْهُ، إِنَّ خَيْرَ مَنِ اسْتَأْجَرْتَ الْقَوِيُّ الْأَمِينُ. قَالَ: مَا رَأَيْتِ مِنْ قُوَّتِهِ؟ قَالَتْ: أَخَذَ حَجَرًا ثَقِيلًا فَأَلْقَاهُ عَنِ الْبِئْرِ. قَالَ: وَمَا الَّذِي رَأَيْتِ مِنْ أَمَانَتِهِ؟ قَالَتْ: قَالَ: امْشِي خَلْفِي وَلَا تَمْشِي أَمَامِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ عُوَيْدُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ، ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ هَذَا الْبَابِ فِي سُورَةِ الْقَصَصِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم سے یہ سوال کیا جائے کہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے دو قسم کی مدتوں میں سے کون سی پوری کی تھی؟ تو تم یہ کہو: کہ جو ان دونوں میں زیادہ بہتر تھی اور زیادہ مکمل تھی اور زیادہ نیکی والی تھی، اور اگر تم سے یہ سوال کیا جائے: کہ دونوں خواتین میں سے کس کے ساتھ انہوں نے شادی کی تھی؟ تو تم یہ کہو: کہ جو ان دونوں میں سے چھوٹی تھیں، یہ وہی خاتون ہیں، جو آئی تھیں اور انہوں نے یہ کہا: تھا: اے ابا جان! آپ انہیں ملازم رکھ لیں، کیونکہ یہ بہتر ملازم ثابت ہوں گے، یہ طاقتور اور امین ہیں، تو سیدنا شعیب علیہ السلام نے دریافت کیا تھا: تم نے اس کی قوت کہاں دیکھی ہے؟ تو اس خاتون نے بتایا: انہوں نے ایک وزنی پتھر پکڑ کر اسے کنویں سے ہٹا دیا تھا، سیدنا شعیب علیہ السلام نے دریافت کیا: تم نے اس کی امانت کہاں دیکھی ہے؟ تو اس نے بتایا: انہوں نے یہ کہا: کہ تم میرے پیچھے چلتی ہوئی آؤ! تم میرے آگے نہ چلنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی عوید بن ابوعمران جونی ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے، طبرانی کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ اس موضوع سے متعلق کچھ احادیث سورہ قصص سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13778]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3964، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5426، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 783»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13778 in Urdu