الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ ذِكْرِ الْمَسِيحِ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حضرت مسیح عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا تذکرہ
حدیث نمبر: 13791
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ عِنْدَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ صَلَّى اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ خَاتَمِ الْأَنْبِيَاءِ لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ. فَقَالَ الْمُغِيرَةُ: حَسْبُكَ أَنْ تَقُولَ خَاتَمَ الْأَنْبِيَاءِ، فَإِنَّا كُنَّا نُحَدَّثُ أَنَّ عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ خَارِجٌ، فَإِنْ كَانَ خَارِجًا فَقَدْ كَانَ قَبْلَهُ وَبَعْدَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَوُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے سامنے یہ بات کہی: اللہ تعالیٰ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نازل کرے، جو انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والے ہیں، اور ان کے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا، تو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارا یہ کہہ دینا کافی تھا کہ وہ انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والے ہیں، ہم لوگ یہ بات چیت کیا کرتے تھے کہ سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام ظہور کریں گے اور اگر وہ ظہور کریں گے تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے بھی ہو جائیں گے، اور بعد میں بھی ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، اور وہ ضعیف ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ویسے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13791]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، اور وہ ضعیف ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ویسے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13791]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4141/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13791 in Urdu