الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ ذِكْرِ نَبِيِّ اللَّهِ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ .
اللہ کے نبی حضرت سلیمان بن داؤد علیہما السلام کا تذکرہ
حدیث نمبر: 13798
عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَوَّلُ مَنْ صُنِعَتْ لَهُ النُّورَةُ وَدَخَلَ الْحَمَّامَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، فَلَمَّا دَخَلَهُ وَوَجَدَ حَرَّهُ وَغَمَّهُ قَالَ: أَوَّهْ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ، أَوَّهْ أَوَّهْ، قَبْلَ أَنْ لَا يَنْفَعُ أَوَّهْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَوْدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخصیت کے لئے سب سے پہلے ”نورہ“ (یعنی بال صفا پاؤڈر) تیار کیا گیا اور جو سب سے پہلے حمام میں داخل ہوئے وہ سیدنا سلیمان علیہ السلام تھے جب وہ اس میں داخل ہوئے اور انہیں اس کی گرمی اور مشکل محسوس ہوئی، تو انہوں نے کہا: اُوہ، یہ تو اللہ کے عذاب میں سے ہے، اُوہ، اُوہ، اس سے پہلے کہ یہ نفع نہ دے، اُوہ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عبدالرحمن اودی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13798]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عبدالرحمن اودی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13798]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (464)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 464»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13798 in Urdu