الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فِي كَرَامَةِ أَصْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کی اصل (یعنی آپ کے آباؤ اجداد) کے معزز ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 13824
وَعَنْ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: أَتَى نَاسٌ مِنَ الْأَنْصَارِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: إِنَّا نَسْمَعُ مِنْ قَوْمِكَ حَتَّى يَقُولَ الْقَائِلُ مِنْهُمْ: إِنَّمَا مَثَلُ مُحَمَّدٍ مَثَلَ نَخْلَةٌ نَبَتَتْ فِي الْكِبَا - قَالَ حُسَيْنٌ: الْكِبَا: الْكُنَاسَةُ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّهَا النَّاسُ، مَنْ أَنَا؟". قَالُوا: أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ:" أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ". قَالَ: فَمَا سَمِعْنَاهُ يَنْتَمِي قَبْلَهَا" إِلَّا أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ خَلَقَ خَلْقَهُ ثُمَّ فَرَّقَهُمْ فِرْقَتَيْنِ فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِ الْفَرِيقَيْنِ، ثُمَّ جَعَلَهُمْ قَبَائِلَ فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهِمْ قَبِيلَةً، ثُمَّ جَعَلَهُمْ بُيُوتًا فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهِمْ بَيْتًا، فَأَنَا خَيْرُهُمْ بَيْتًا وَخَيْرُهُمْ نَفْسًا". - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قُلْتُ: رَوَى لَهُ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالمطلب بن ربیعہ بن حارث بن عبدالمطلب بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: ہم نے آپ کی قوم کے افراد کو باتیں کرتے ہوئے سنا، یہاں تک کہ ان میں سے ایک شخص نے یہ کہا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مثال کھجور کے اس درخت کی مانند ہے جو کوڑے میں اگ جاتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! میں کون ہوں؟ لوگوں نے عرض کی: آپ اللہ کے رسول ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب ہوں، راوی کہتے ہیں: ہم نے اس سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا نسب اس طرح بیان کرتے ہوئے نہیں سنا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خبردار! اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کو پیدا کیا، پھر اس نے اس مخلوق کو دو حصوں میں تقسیم کیا، تو مجھے ان دونوں حصوں میں سے بہتر حصے میں رکھا، پھر اس نے اس کو مختلف قبائل میں تقسیم کیا، تو مجھے ان میں سب سے بہتر قبیلے میں رکھا، پھر اس نے ان کو مختلف گھرانوں میں تقسیم کیا، تو مجھے ان میں سب سے بہتر گھرانے میں رکھا، تو میں گھرانے کے اعتبار سے، اُن سب میں بہتر ہوں، اور ذاتی اعتبار سے اُن سب میں بہتر ہوں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ترمذی نے ان صاحب کے حوالے سے ایک روایت نقل کی ہے، جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13824]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13824]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (165/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17063»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13824 in Urdu