الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فِي كَرَامَةِ أَصْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کی اصل (یعنی آپ کے آباؤ اجداد) کے معزز ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 13834
وَعَنِ الْجَفْشِيشِ الْكِنْدِيِّ قَالَ: جَاءَ قَوْمٌ مِنْ كِنْدَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: أَنْتَ مِنَّا. وَادَّعَوْهُ فَقَالَ:" لَا نَقْفُو أُمَّنَا وَلَا نَنْتَفِي مِنْ أَبِينَا، نَحْنُ وَلَدُ النَّضْرِ بْنِ كِنَانَةَ".
سیدنا جفشیش کندی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کندہ قبیلے کے کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو انہوں نے عرض کی: آپ ہم سے ہیں، ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبت کا دعویٰ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم ماں کی طرف خود کو منسوب نہیں کرتے ہیں، اور اپنے باپ کی نفی نہیں کرتے ہیں، ہم نضر بن کنانہ کی اولاد ہیں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13834]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (219) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2190)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21338»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13834 in Urdu