🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابٌ فِي أَوَّلِ أَمْرِهِ وَشَرْحِ صَدْرِهِ أَيْضًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کے معاملے کا آغاز اور آپ ﷺ کے شرح صدر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13841
عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُمْ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: كَيْفَ كَانَ أَوَّلُ شَأْنِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" كَانَتْ حَاضِنَتِي مِنْ بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ، فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَابْنٌ لَهَا فِي بُهْمٍ لَنَا وَلَمْ نَأْخُذْ مَعَنَا زَادًا فَقُلْتُ: يَا أَخِي اذْهَبْ فَائْتِنَا بِزَادٍ مِنْ عِنْدِ أُمِّنَا. فَانْطَلَقَ أَخِي وَمَكَثْتُ عِنْدَ الْبُهْمِ، فَأَقْبَلَ طَائِرَانِ أَبْيَضَانِ كَأَنَّهُمَا نَسْرَانِ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: أَهُوَ هُوَ؟ قَالَ: نَعَمْ. فَأَقْبَلَا يَبْتَدِرَانِي، فَأَخَذَانِي فَبَطَحَانِي إِلَى الْقَفَا، فَشَقَّا بَطْنِي ثُمَّ اسْتَخْرَجَا قَلْبِي، فَشَقَّاهُ فَأَخْرَجَا مِنْهُ عَلَقَتَيْنِ سَوْدَاوَيْنِ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: ائْتِنِي بِمَاءِ ثَلْجٍ. فَغَسَلَا بِهِ جَوْفِي، ثُمَّ قَالَ: ائْتِنِي بِمَاءٍ بَرَدٍ. فَغَسَلَا بِهِ قَلْبِي، ثُمَّ قَالَ: ائْتِنِي بِالسِّكِّينَةِ. فَدَارَهَا فِي قَلْبِي، ثُمَّ قَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: حُصَّهُ فَحَصَّهُ، وَخَتَمَ عَلَيْهِ بِخَاتَمِ النُّبُوَّةِ". - وَفِي رِوَايَةٍ:" وَاخْتِمْ عَلَيْهِ بِخَاتَمِ النُّبُوَّةِ - قَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: اجْعَلْهُ فِي كِفَّةٍ، وَاجْعَلْ أَلْفًا مِنْ أُمَّتِهِ فِي كِفَّةٍ. فَإِذَا أَنَا أَنْظُرُ إِلَى الْأَلْفِ فَوْقِي أُشْفِقُ أَنْ يَخِرَّ عَلَيَّ بَعْضُهُمْ، فَقَالَ: لَوْ أَنَّ أُمَّتَهُ وُزِنَتْ بِهِ لَمَالَ بِهِمْ. فَانْطَلَقَا وَتَرَكَانِي قَدْ فَرِقْتُ فَرَقًا شَدِيدًا، ثُمَّ انْطَلَقْتُ إِلَى أُمِّي فَأَخْبَرْتُهَا بِالَّذِي لَقِيتُ، فَأَشْفَقَتْ عَلَيَّ أَنْ يَكُونَ الْبَأْسُ بِي، فَقَالَتْ: أُعِيذُكَ بِاللَّهِ. فَرَحَّلَتْ بَعِيرًا لَهَا فَجَعَلَتْنِي - أَوْ فَحَمَلَتْنِي - عَلَى الرَّحْلِ وَرَكِبَتْ خَلْفِي، حَتَّى بَلَغْنَا إِلَى أُمِّي، فَقَالَتْ: أَدَّيْتُ أَمَانَتِي وَذِمَّتِي. فَحَدَّثْتُهَا بِالَّذِي لَقِيتُ فَلَمْ يَرُعْهَا ذَلِكَ، قَالَتْ: إِنِّي رَأَيْتُ خَرَجَ مِنِّي نُورٌ أَضَاءَتْ لَهُ قُصُورُ الشَّامِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَلَمْ يَسُقِ الْمَتْنَ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ.
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اس نے کہا: یا رسول اللہ آپ کے معاملے کا آغاز کیسے ہوا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری دائی ماں کا تعلق بنو سعد بن بکر سے تھا، ایک مرتبہ میں اور ان کا بیٹا جانوروں میں موجود تھے، ہمارے پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں تھا، میں نے کہا: اے میرے بھائی! تم جاؤ اور ہمارے لیے والدہ کے پاس سے کھانے کے لئے لے آؤ، میرا بھائی چلا گیا اور میں جانوروں کے پاس ٹھہر گیا، اسی دوران دو سفید رنگ کے پرندے آئے، وہ دونوں باز لگ رہے تھے، ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: کیا یہ وہی ہیں؟ دوسرے نے کہا: جی ہاں! وہ دونوں لپک کر میرے پاس آئے، انہوں نے مجھے پکڑا اور مجھے چت لٹا دیا، انہوں نے میرا پیٹ چیر دیا، پھر انہوں نے میرا دل نکالا پھر اسے چیر دیا پھر اس میں سے دو سیاہ رنگ کے گوشت کے لوتھڑے نکالے، پھر ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: میرے پاس برف کا پانی لے کر آؤ، پھر ان دونوں نے اس پانی کے ذریعے میرے پیٹ کو دھویا، پھر اس نے کہا: میرے پاس اولوں کا پانی لے کر آؤ! انہوں نے اس کے ذریعے میرے دل کو دھویا، پھر اس نے کہا: میرے پاس سکینت لے کے آؤ! وہ انہوں نے میرے دل میں ڈال دی، پھر ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: ان کو سی دو! اس نے اُسے سی دیا اور اس پر مہر نبوت لگا دی۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: تم اس پر مہر نبوت لگا دو! ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: انہیں ایک پلڑے میں رکھو اور ان کی امت کے ایک ہزار افراد کو دوسرے پلڑے میں رکھو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جب میں نے اپنے اوپر ایک ہزار لوگوں کو دیکھا، تو مجھے یہ ڈر ہوا کہ کہیں اُن میں سے کوئی میرے اوپر نہ گر جائے، اس نے کہا: اگر ان کی پوری امت کے ساتھ ان کا وزن کیا جائے، تو یہ ان سب سے وزنی ہوں گے، پھر وہ دونوں چلے گئے اور مجھے چھوڑ گئے، میں اس بات سے خوف زدہ ہو گیا، پھر میں اپنی والدہ کے پاس آیا اور انہیں اس صورت حال کے بارے میں بتایا، جس کا میں نے سامنا کیا تھا، تو وہ بھی میرے حوالے سے پریشان ہو گئیں کہ مجھے کوئی چیز لاحق نہ ہو جائے، تو انہوں نے کہا: میں تمہیں اللہ کی پناہ میں دیتی ہوں، پھر انہوں نے اپنے اونٹ پر پالان رکھا اور مجھے اپنے ساتھ پالان پر سوار کروایا اور خود میرے پیچھے بیٹھ گئیں، یہاں تک کہ ہم لوگ میری والدہ کے پاس پہنچ گئے، تو سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے اپنی امانت اور ذمہ کو ادا کر دیا ہے، پھر انہوں نے میری والدہ کو اس صورت حال کے بارے میں بتایا، جس کا مجھے سامنا کرنا پڑا تھا، تو میری والدہ اس سے حوالے سے پریشان نہیں ہوئیں، انہوں نے بتایا: کہ میں نے اپنے میں سے ایک نور نکلتے ہوئے دیکھا تھا، جس کی وجہ سے شام کے محلات روشن ہو گئے تھے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے انہوں نے اس کا متن نقل نہیں کیا ہے، امام أحمد کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13841]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (131/17) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (184/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17196، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 13، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4288»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 13841 in Urdu