🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ قِدَمِ نُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کی نبوت کا قدیم ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13851
وَعَنْ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: أَقْبَلَ أَعْرَابِيٌّ حَتَّى أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ خَلْقٌ مِنَ النَّاسِ فَقَالَ: أَلَا تُعْطِينِي شَيْئًا أَتَعَلَّمُهُ وَأَحْمِلُهُ وَيَنْفَعُنِي وَلَا يَضُرُّكَ؟ فَقَالَ النَّاسُ: مَهْ، اجْلِسْ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعُوهُ، فَإِنَّمَا يَسْأَلُ الرَّجُلُ لِيَعْلَمَ". فَأَفْرَجُوا لَهُ حَتَّى جَلَسَ فَقَالَ: أَيُّ شَيْءٍ كَانَ مِنْ نُبُوَّتِكَ؟ قَالَ:" أَخَذَ اللَّهُ الْمِيثَاقَ كَمَا أَخَذَ مِنَ النَّبِيِّينَ مِيثَاقَهُمْ". ثُمَّ تَلَا:" (وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّينَ مِيثَاقَهُمْ وَمِنْكَ وَمِنْ نُوحٍ وَإِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَأَخَذْنَا مِنْهُمْ مِيثَاقًا غَلِيظًا) وَبُشْرَى الْمَسِيحِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ، وَرَأَتْ أُمُّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَنَامِهَا أَنَّهُ خَرَجَ مِنْ بَيْنِ رِجْلَيْهَا سِرَاجٌ أَضَاءَتْ لَهُ قُصُورُ الشَّامِ". فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: هَاهْ. وَأَدْنَى مِنْهُ رَأْسَهُ، وَكَانَ فِي سَمْعِهِ شَيْءٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَوَرَاءَ ذَلِكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا ابومریم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی آیا اور آ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ٹھہر گیا، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بہت سے لوگ موجود تھے، اس نے کہا: کیا آپ مجھے کوئی ایسی چیز عطا نہیں کریں گے، جسے میں سیکھ لوں اور یاد رکھوں، جو مجھے نفع دے گی، اور اس سے آپ کو کوئی نقصان نہیں ہو گا، تو لوگوں نے کہا: رک جاؤ! بیٹھ جاؤ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے موقع دو! یہ شخص اس لئے سوال کرنا چاہتا ہے، تاکہ اسے علم ہو جائے، لوگوں نے اس کے لئے کشادگی پیدا کی، یہاں تک کہ وہ بیٹھ گیا اس نے دریافت کیا: آپ کی نبوت کیا چیز ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھ سے میثاق لیا، جس طرح اس نے انبیاء کرام سے میثاق لیا تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور جب ہم نے انبیاء سے ان کا میثاق لیا، تم سے اور نوح، ابراہیم، موسیٰ اور عیسیٰ بن مریم سے، اور ہم نے ان سے مضبوط عہد لیا۔۔۔۔۔۔۔“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) میں سیدنا مسیح عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی خوشخبری ہوں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ نے خواب میں دیکھا تھا کہ ان کے درمیان سے ایک چراغ نکلا، جس نے شام کے محلات کو روشن کر دیا، تو اس دیہاتی نے کہا: ہاہ، پھر اس نے اپنا سر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کیا، یوں محسوس ہوا جیسے اس کی سماعت میں کچھ کمزوری تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے علاوہ بھی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13851]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (33/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 13851 in Urdu