🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ عِصْمَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِمَّنْ أَرَادَ قَتْلَهُ .
نبی اکرم ﷺ کا اس شخص سے محفوظ رہنا جو آپ کے قتل کا ارادہ کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13869
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قُبَّةٍ حَمْرَاءَ، إِذْ جَاءَ رَجُلٌ عَلَى فَرَسٍ عَطُوفٍ تَتْبَعُهَا مُهْرَةٌ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ: فَمَتَى السَّاعَةُ؟ قَالَ:" غَيْبٌ، وَلَا يَعْلَمُ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّهُ" قَالَ: فَمَتَى يُمْطِرُ الْغَيْثُ؟ قَالَ:" غَيْبٌ، وَلَا يَعْلَمُ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّهُ" قَالَ فَمَا فِي بَطْنِ فَرَسِي؟ قَالَ:" غَيْبٌ، وَلَا يَعْلَمُ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّهُ" قَالَ: فَأَعْطِنِي سَيْفَكَ هَذَا. قَالَ:" هَا". فَأَخَذَهُ فَسَلَّهُ ثُمَّ هَزَّهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ الَّذِي أَرَدْتَ". ثُمَّ قَالَ: إِنَّ هَذَا أَقْبَلَ ثُمَّ قَالَ: ائْتِهِ قَاتِلَهُ، ثُمَّ أَخُذُ بِسَيْفِي فَاقْتُلُهُ ثُمَّ غَمَدَ السَّيْفَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سرخ خیمے میں موجود تھے، اسی دوران ایک شخص ایک گھوڑے پر سوار ہو کر آیا، جس کے پیچھے گھوڑے کا بچہ بھی تھا، اس نے دریافت کیا: آپ کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اللہ کا رسول ہوں، اس نے کہا: قیامت کب آئے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک غیب ہے اور غیب کا علم صرف اللہ کو ہوتا ہے، اس نے دریافت کیا: بادل بارش کب نازل کرے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ غیب ہے، اور غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہوتا ہے، اس نے دریافت کیا: میری گھوڑی کے پیٹ میں کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ غیب ہے، اور غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہوتا ہے، اس نے کہا: آپ اپنی یہ تلوار مجھے دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لو! اس نے وہ تلوار لی، اسے میان سے نکالا، اُسے لہرایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم اس کام کی استطاعت نہیں رکھ سکو گے، جس کا تم نے ارادہ کیا ہے، پھر آپ نے بتایا: یہ شخص آیا، اس نے سوچا کہ میں ان کے پاس جا کر ان سے سوال کروں گا اور پھر اپنی تلوار پکڑ کر انہیں قتل کر دوں گا۔“ پھر اس نے تلوار میان میں ڈال دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13869]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6245)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔


Majma al-Zawa'id Hadith 13869 in Urdu