الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ عِصْمَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِمَّنْ أَرَادَ قَتْلَهُ .
نبی اکرم ﷺ کا اس شخص سے محفوظ رہنا جو آپ کے قتل کا ارادہ کرے
حدیث نمبر: 13871
وَعَنْ عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: كُنْتُ يَوْمًا فِي الْمَسْجِدِ فَأَقْبَلَ أَبُو جَهْلٍ فَقَالَ: إِنَّ لِلَّهِ عَلَيَّ إِنْ رَأَيْتُ مُحَمَّدًا سَاجِدًا أَنْ أَطَأَ عَلَى رَقَبَتِهِ. فَخَرَجْتُ حَتَّى دَخَلْتُ عَلَيْهِ فَأَخْبَرْتُهُ بِقَوْلِ أَبِي جَهْلٍ، فَخَرَجَ غَضْبَانَ حَتَّى جَاءَ الْمَسْجِدَ فَعَجَّلَ أَنْ يَدْخُلَ مِنَ الْبَابِ، فَاقْتَحَمَ الْحَائِطَ، فَقُلْتُ: هَذَا يَوْمُ شَرٍّ. فَاتَّزَرْتُ ثُمَّ تَبِعْتُهُ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ: (اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ) فَلَمَّا بَلَغَ شَأْنَ أَبِي جَهْلٍ (إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَى أَنْ رَآهُ اسْتَغْنَى) قَالَ إِنْسَانٌ لِأَبِي جَهْلٍ: يَا أَبَا الْحَكَمِ هَذَا مُحَمَّدٌ، فَقَالَ: أَلَا تَرَوْنَ مَا أَرَى؟ وَاللَّهِ لَقَدْ سُدَّ أُفُقُ السَّمَاءِ عَلَيَّ، فَلَمَّا بَلَغَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِرَ السُّورَةِ سَجَدَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي فَرْوَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي فَرْوَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں مسجد میں موجود تھا، اسی دوران ابوجہل آیا اور بولا: اللہ تعالیٰ کے نام پر میرے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اگر میں نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو سجدے کی حالت میں دیکھا، تو میں ان کی گردن پر پاؤں رکھ دوں گا، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں وہاں سے اٹھا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو ابوجہل کی بات کے بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے کے عالم میں نکلے، آپ مسجد تشریف لے گئے، آپ نے دروازے سے داخل ہونے کے بجائے جلدی میں دیوار پھلانگ لی، میں نے کہا: یہ برا دن ہے، میں نے بھی لباس سنبھالا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ سورت پڑھتے ہوئے اندر داخل ہوئے: ”اپنے پروردگار کے اسم کے ہمراہ پڑھو، جس نے پیدا کیا ہے، جس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا کیا ہے۔“ جب آپ اس مقام پر پہنچے، جو ابوجہل کے معاملے کے متعلق تھا: ”بیشک انسان سرکشی کرتا ہے، اس وجہ سے کہ وہ خود کو بے نیاز سمجھتا ہے“ تو کسی شخص نے ابوجہل سے کہا: اے ابوالحکم! یہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) موجود ہیں، تو اس نے کہا: کیا تم وہ نہیں دیکھ رہے ہو؟ جو میں دیکھ رہا ہوں، اللہ کی قسم! میرے سامنے آسمان کے افق کو بھر دیا گیا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سورت کے آخری حصے تک پہنچے تو آپ سجدے میں چلے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابوفروہ ہے اور وہ راوی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13871]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابوفروہ ہے اور وہ راوی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13871]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2404)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 13871 in Urdu