الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ مَا كَانَ عِنْدَ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ أَمْرِ نُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اہل کتاب کے پاس نبی اکرم ﷺ کی نبوت کے حوالے سے کیا علم تھا؟
حدیث نمبر: 13890
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: خَرَجْتُ تَاجِرًا إِلَى الشَّامِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَمَّا كُنْتُ قَادِمًا الشَّامَ لَقِيَنِي رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ فَقَالَ: هَلْ عِنْدَكُمْ رَجُلٌ نَبِيءٌ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: هَلْ تَعْرِفُ صُورَتَهُ إِذَا رَأَيْتَهَا؟ قُلْتُ: نَعَمْ، فَأَدْخَلَنِي بَيْتًا فِيهِ [ صُوَرٌ، فَلَمْ أَرَ ] صُورَةَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَيْنَا أَنَا كَذَلِكَ إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ مِنْهُمْ عَلَيْنَا، فَقَالَ: فِيمَ أَنْتُمْ؟ فَأَخْبَرْنَاهُ فَذَهَبَ بِنَا إِلَى مَنْزِلِهِ، فَسَاعَةُ مَا دَخَلْتُ نَظَرْتُ إِلَى صُورَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا رَجُلٌ آخِذٌ بِعَقِبِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ: مَنْ هَذَا الرَّجُلُ الْقَائِمُ عَلَى عَقِبِهِ؟ قَالَ: إِنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ إِلَّا كَانَ بَعْدَهُ نَبِيٌّ، إِلَّا هَذَا، فَإِنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ وَهَذَا الْخَلِيفَةُ بَعْدَهُ، وَإِذَا صِفَةُ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں، میں تجارت کرنے کے لئے شام کی طرف گیا، جب میں شام کے قریب پہنچا، تو اہل کتاب سے تعلق رکھنے والا ایک شخص مجھ سے ملا اور بولا: کیا تمہارے ہاں کوئی نبی ہیں؟ میں نے کہا: جی ہاں! اس نے کہا: کیا تم ان کی تصویر کو پہچان لو گے جب اسے دیکھو گے؟ میں نے کہا: جی ہاں! تو وہ مجھے ایک گھر میں لے گیا، جہاں مختلف تصویریں موجود تھیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر نہیں دیکھی، ابھی ہم وہاں اسی طرح موجود تھے کہ ان میں سے ایک اور شخص ہمارے پاس آیا اس نے کہا: تم لوگ کیا کر رہے ہو؟ ہم نے اس بارے میں بتایا، تو وہ ہمیں لے کر اپنے گھر چلا گیا، جیسے ہی میں اُس کے گھر میں داخل ہوا، تو مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر نظر آ گئی اور وہاں ایک شخص تھا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے موجود تھا (یا اُس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایڑی کو پکڑا ہوا تھا) میں نے کہا: یہ صاحب کون ہیں؟ جو ان کے پیچھے کھڑے ہوئے ہیں؟ تو اس نے کہا: ہر نبی کے بعد کوئی نبی ہوتا ہے، لیکن اس نبی کے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا، یہ شخص اُن کے بعد ہونے والا خلیفہ ہے، راوی کہتے ہیں: تو وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی تصویر تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13890]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13890]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1537)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13890 in Urdu