🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ مَا كَانَ عِنْدَ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ أَمْرِ نُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اہل کتاب کے پاس نبی اکرم ﷺ کی نبوت کے حوالے سے کیا علم تھا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13893
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: جَاءَ جُرْمُقَانِيٌّ إِلَى أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَيْنَ صَاحِبُكُمْ هَذَا الَّذِي يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ؟ لَئِنْ سَأَلْتُهُ لَأَعْلَمَنَّ نَبِيٌّ هُوَ أَوْ غَيْرَ نَبِيٍّ، قَالَ: فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ الْجُرْمُقَانِيُّ: اقْرَأْ عَلَيَّ أَوْ قُصَّ عَلَيَّ، قَالَ: فَتَلَا عَلَيْهِ آيَاتٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَقَالَ الْجُرْمُقَانِيُّ: هَذَا وَاللَّهِ الَّذِي جَاءَ بِهِ مُوسَى.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ وَقَالَ: مُنْكَرٌ، قُلْتُ: مَا فِيهِ غَيْرُ أَيُّوبَ بْنِ جَابِرٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جرمقانی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے پاس آیا اور بولا: تمہارے وہ آقا کہاں ہیں؟ جو یہ کہتے ہیں کہ وہ نبی ہیں، میں ان سے سوال کروں گا اور پھر پتہ چل جائے گا کہ وہ نبی ہیں، یا نبی نہیں ہیں؟ راوی کہتے ہیں: پھر اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، تو جرمقانی نے کہا: آپ میرے سامنے تلاوت کیجئے، یا میرے سامنے بیان کیجئے! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کے سامنے اللہ کی کتاب کی کچھ آیات تلاوت کیں، تو جرمقانی نے کہا: اللہ کی قسم! یہ وہی چیز ہے، جو سیدنا موسیٰ علیہ السلام لے کر آئے تھے۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: یہ روایت منکر ہے۔ میں یہ کہتا ہوں: اس میں ایوب بن جابر کے علاوہ اور کوئی (غیر مستند راوی) نہیں ہے، اور اُسے بھی امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13893]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2054)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20371»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منکر


Majma al-Zawa'id Hadith 13893 in Urdu