الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ مَا كَانَ عِنْدَ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ أَمْرِ نُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اہل کتاب کے پاس نبی اکرم ﷺ کی نبوت کے حوالے سے کیا علم تھا؟
حدیث نمبر: 13897
وَعَنْ كُرْزِ بْنِ عَلْقَمَةَ قَالَ: قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفْدُ نَصَارَى نَجْرَانَ، مِنْهُمْ أَرْبَعَةٌ وَعِشْرُونَ مِنْ أَشْرَافِهِمْ، وَالْأَرْبَعَةُ وَالْعِشْرُونَ مِنْهُمْ ثَلَاثَةُ نَفَرٍ إِلَيْهِمْ يَئُولُ أَمْرُهُمْ، الْعَاقِبُ: أَمِيرٌ لِلْقَوْمِ وَذُو رَأْيِهِمْ وَصَاحِبُ مَشُورَتِهِمْ وَالَّذِي لَا يَصْدُرُونَ إِلَّا عَنْ رَأْيِهِ وَأَمْرِهِ، وَاسْمُهُ عَبْدُ الْمَسِيحِ، وَالسَّيِّدُ: عَالِمُهُمْ وَصَاحِبُ رَحْلِهِمْ وَمُجْتَمَعِهِمْ، وَأَبُو حَارِثَةَ بْنِ عَلْقَمَةَ أَخُو بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ، أُسْقُفُهُمْ وَحَبْرُهُمْ وَإِمَامُهُمْ وَصَاحِبُ مُدَارَسَتِهِمْ، وَكَانَ أَبُو حَارِثَةَ قَدْ شَرُفَ فِيهِمْ حَتَّى حَسُنَ عِلْمُهُ فِي دِينِهِمْ، وَكَانَتْ مُلُوكُ النَّصْرَانِيَّةِ قَدْ سَرَقُوهُ وَقَتَلُوهُ وَبَنَوْا لَهُ الْكَنَائِسَ وَبَسَطُوا عَلَيْهِ الْكَرَامَاتِ لِمَا يَبْلُغُهُمْ مِنَ اجْتِهَادِهِ فِي دِينِهِمْ، فَلَمَّا وَجَّهُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ نَجْرَانَ، جَلَسَ أَبُو حَارِثَةَ عَلَى بَغْلَةٍ لَهُ مُوَجَّهًا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِلَى جَنْبِهِ أَخٌ لَهُ يُقَالُ لَهُ: كُرْزُ بْنُ عَلْقَمَةَ يُسَائِلُهُ إِذْ عَثَرَتْ بَغْلَةُ أَبِي حَارِثَةَ فَقَالَ كُرْزٌ: تَعِسَ الْأَبْعَدُ، يُرِيدُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: بَلْ أَنْتَ تَعِسْتَ، قَالَ: وَلِمَ يَا أَخِ؟ قَالَ: وَاللَّهِ إِنَّهُ النَّبِيُّ الَّذِي كُنَّا نَنْتَظِرُ، قَالَ لَهُ كُرْزٌ: مَا يَمْنَعُكَ وَأَنْتَ تَعْلَمُ هَذَا؟ قَالَ: مَا صَنَعَ بِنَا هَؤُلَاءِ الْقَوْمُ، شَرَّفُونَا وَأَكْرَمُونَا وَقَدْ أَبَوْا إِلَّا خِلَافَهُ، وَلَوْ قَدْ فَعَلْتُ نَزَعُوا مِنَّا كُلَّ مَا تَرَى، وَأَضْمَرَ عَلَيْهَا أَخُوهُ كُرْزُ بْنُ عَلْقَمَةَ، يَعْنِي: أَسْلَمَ بَعْدَ ذَلِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بُرَيْدَةُ بْنُ سُفْيَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا کرز بن علقمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نجران کے عیسائیوں کا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وفد میں ان کے چوبیس سرکردہ افراد تھے، اور ان چوبیس افراد میں سے تین افراد ایسے تھے، جن کی طرف ان لوگوں کے معاملات میں رجوع کیا جاتا تھا، ان میں سے ایک ”عاقب“ نام کا شخص تھا، جو ان لوگوں کا امیر تھا اور ان کا تجربہ کار آدمی اور مشورہ دینے والا فرد تھا، وہ لوگ اس کی رائے اور اس کے حکم سے عدول نہیں کرتے تھے، اس کا نام عبدالمسیح تھا، ایک شخص کا نام ”سید“ تھا، وہ ان کا عالم تھا اور ان کے امور کا نگران تھا، ایک شخص ”ابوحارثہ بن علقمہ“ تھا، جو بکر بن وائل سے تعلق رکھتا تھا، وہ ان کا پادری ان کا بڑا عالم اور ان کا پیشوا اور ان کے درس و تدریس کے امور کا نگران تھا، ابوحارثہ کو ان کے درمیان نمایاں حیثیت حاصل تھی، ان لوگوں کے دین کے بارے میں وہ بھرپور عالم تھا، عیسائیوں کے بادشاہ اسے عزت دیتے تھے، اس کی بات کو قبول کرتے تھے، ان لوگوں نے اس کے لئے عبادت خانے تعمیر کیے تھے، اور دین میں اس کی بھرپور کوشش کی وجہ سے اسے بہت سے اعزاز و احترام سے نوازا تھا۔ جب یہ لوگ نجران سے چل کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جانے کے لئے روانہ ہوئے، تو ابوحارثہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جانے کے لئے اپنے خچر پر بیٹھا، اس کے پہلو میں اس کا بھائی تھا، جس کا نام کرز بن علقمہ تھا، وہ اس سے بات چیت کر رہا تھا، اسی دوران ابوحارثہ کے خچر کو ٹھوکر لگی تو کرز نے کہا: دور کا شخص، برباد ہو جائے، اس کی مراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے، تو ابوحارثہ نے کہا: بلکہ تم برباد ہو جاؤ! کرز نے دریافت کیا: وہ کیوں اے بھائی جان؟ اس نے کہا: اللہ کی قسم! یہ وہی نبی ہیں، جن کا ہم انتظار کر رہے تھے، کرز نے اس سے دریافت کیا: جب تم یہ بات جانتے ہو، تو پھر تمہارے لئے رکاوٹ کیا ہے؟ اس نے کہا: رکاوٹ یہ ہے کہ جو ان (عیسائی) لوگوں نے ہمارے ساتھ سلوک کیا ہوا ہے، ان لوگوں نے ہمیں عزت دی ہے، یہ لوگ ہمارا احترام کرتے ہیں اور یہ لوگ اس بات کو نہیں مانیں گے کہ ہم اُن (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) کی پیروی کریں، اگر میں ایسا کر لیتا ہوں، تو وہ مجھ سے ہر وہ چیز لے لیں گے، جو تم دیکھ رہے ہو۔ تو اس کے بھائی کرز بن علقمہ نے اس حوالے سے یہ بات پوشیدہ رکھی، راوی کہتے ہیں: یعنی انہوں نے بعد میں اسلام قبول کر لیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بریدہ بن سفیان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13897]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بریدہ بن سفیان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13897]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3918»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13897 in Urdu