الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 13902
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَقْبَلَتِ الْيَهُودُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا أَبَا الْقَاسِمِ، إِنَّا نَسْأَلُكَ عَنْ خَمْسَةِ أَشْيَاءَ، فَإِنْ أَنْبَأْتَنَا بِهِنَّ عَرَفْنَا أَنَّكَ نَبِيٌّ وَاتَّبَعْنَاكَ، فَأَخَذَ عَلَيْهِمْ مَا أَخَذَ إِسْرَائِيلُ عَلَى بَنِيهِ إِذْ قَالُوا: (اللَّهُ عَلَى مَا نَقُولُ وَكِيلٌ) قَالَ:" هَاتُوا"، [ قَالُوا: أَخْبِرْنَا عَنْ عَلَامَةِ النَّبِيِّ؟ قَالَ:" تَنَامُ عَيْنَاهُ وَلَا يَنَامُ قَلْبُهُ" ] قَالُوا: خَبِّرْنَا كَيْفَ تُؤَنِّثُ الْمَرْأَةُ وَكَيْفَ تُذَكِّرُ؟ قَالَ:" يَلْتَقِي الْمَاآنِ، فَإِذَا عَلَا مَاءُ الرَّجُلِ مَاءَ الْمَرْأَةِ أَذْكَرَتْ، وَإِذَا عَلَا مَاءُ الْمَرْأَةِ مَاءَ الرَّجُلِ أَنَّثَتْ"، قَالُوا: أَخْبِرْنَا مَا حَرَّمَ إِسْرَائِيلُ عَلَى نَفْسِهِ؟ قَالَ:" كَانَ يَشْتَكِي عِرْقَ النَّسَا، فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا يُلَائِمُهُ إِلَّا أَلْبَانَ كَذَا وَكَذَا - قَالَ بَعْضُهُمْ: يَعْنِي الْإِبِلَ - فَحَرَّمَ لُحُومَهَا"، قَالُوا: صَدَقْتَ، قَالُوا: أَخْبِرْنَا مَا هَذَا الرَّعْدُ؟ قَالَ:" مَلَكٌ مِنْ مَلَائِكَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مُوَكَّلٌ بِالسَّحَابِ، بِيَدِهِ، أَوْ فِي يَدِهِ مِخْرَاقٌ مِنْ نَارٍ يَزْجُرُ بِهِ السَّحَابَ، يَسُوقُهُ حَيْثُ أَمَرَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ"، قَالُوا: فَمَا هَذَا الصَّوْتُ الَّذِي نَسْمَعُ؟ قَالَ:" صَوْتُهُ"، قَالُوا: صَدَقْتَ إِنَّمَا بَقِيَتْ وَاحِدَةٌ، إِنَّمَا نُبَايِعُكَ إِنْ أَخْبَرْتَنَا [ بِهَا فَ ] أَنَّهُ لَيْسَ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا لَهُ مَنْ يَأْتِيهِ بِالْخَبَرِ، فَأَخْبِرْنَا عَنْ صَاحِبِكَ؟ قَالَ:" جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ"، قَالُوا: جِبْرِيلُ! ذَلِكَ الَّذِي يَنْزِلُ بِالْعَذَابِ وَالْحَرْبِ وَالْقِتَالِ وَهُوَ عَدُوُّنَا، لَوْ قُلْتَ: مِيكَائِيلُ الَّذِي يَنْزِلُ بِالرَّحْمَةِ وَالنَّبَاتِ وَالْقَطْرِ لَكَانَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِجِبْرِيلَ) الْآيَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: کچھ یہودی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: اے ابوالقاسم! ہم آپ سے پانچ چیزوں کے بارے میں دریافت کرنا چاہتے ہیں، اگر آپ نے ہمیں ان چیزوں کے بارے میں بتا دیا، تو ہمیں پتہ چل جائے گا کہ آپ نبی ہیں، اور ہم آپ کی پیروی کر لیں گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے وہ عہد لیا، جو سیدنا اسرائیل (یعنی سیدنا یعقوب علیہ السلام) نے اپنے بیٹوں سے لیا تھا، جب انہوں نے یہ کہا: تھا: کہ جو ہم کہہ رہے ہیں، اس بارے میں اللہ تعالیٰ گواہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ سوال پیش کرو! انہوں نے کہا: آپ ہمیں نبی کی علامت کے بارے میں بتائیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی آنکھیں سو جاتی ہیں لیکن اس کا دل نہیں سوتا ہے، انہوں نے کہا: آپ ہمیں یہ بتائیے کہ مؤنث کیسے پیدا ہوتی ہے؟ اور مذکر کیسے پیدا ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دونوں کا نطفہ ملتا ہے، جب مرد کا نطفہ عورت کے نطفے پر غالب آ جائے، تو بیٹا ہوتا ہے اور جب عورت کا نطفہ مرد کے نطفے پر غالب آ جائے تو بیٹی ہوتی ہے۔“ ان لوگوں نے کہا: آپ ہمیں یہ بتائیے کہ سیدنا اسرائیل علیہ السلام (یعنی سیدنا یعقوب علیہ السلام نے) اپنے لئے کیا چیز حرام قرار دی تھی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہیں عرق النساء کی شکایت ہو گئی تھی، تو اس کے لئے انہیں صرف فلاں فلاں چیز کا دودھ موافق ہوا، راوی کہتے ہیں: یعنی اونٹنیوں کا دودھ، تو انہوں نے ان کا گوشت حرام قرار دے دیا، ان لوگوں نے کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے، پھر انہوں نے کہا: آپ ہمیں گرج چمک کے بارے میں بتائیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فرشتوں میں سے ایک فرشتہ ہے، جو بادل پر مقرر ہے، اس کے ہاتھ میں آگ کا بنا ہوا کوڑا ہوتا ہے، جس کے ذریعے وہ بادل کو ڈانٹتا ہے، اور اس کے ذریعے اسے وہاں لے کر جاتا ہے جہاں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہوا ہو، انہوں نے کہا: پھر وہ آواز کیا ہوتی ہے؟ جو ہم سنتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اس فرشتے کی آواز ہوتی ہے، تو انہوں نے کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے، اب ایک چیز باقی رہ گئی ہے، ہم آپ کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیں گے، اگر آپ نے ہمیں اس کے بارے میں بھی بتا دیا، ہر نبی کے لئے کوئی نہ کوئی ایسا فرشتہ ہوتا ہے، جو اس کے پاس اطلاعات لے کر آتا ہے، تو آپ ہمیں اپنے متعلقہ فرشتے کے بارے میں بتائیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جبرائیل ہے، ان لوگوں نے کہا: جبرائیل، وہ تو عذاب، جنگ اور لڑائی لے کر نازل ہوتا ہے، وہ تو ہمارا دشمن ہے، اگر آپ میکائیل کہہ دیتے، جو رحمت، نباتات اور بارش لے کر نازل ہوتا ہے، تو ٹھیک ہونا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تم یہ فرما دو! کہ جو شخص جبرائیل کا دشمن ہو۔۔۔۔۔۔۔“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13902]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12429) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2483)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2479، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 4707، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12429، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 60»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 13902 in Urdu