الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 13904
وَعَنِ الْفَلَتَانِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ: كُنَّا قُعُودًا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَخَصَ بَصَرُهُ إِلَى رَجُلٍ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ:" يَا فُلَانُ"، فَقَالَ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: وَلَا يُنَازِعُهُ الْكَلَامَ إِلَّا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟"، قَالَ: لَا، قَالَ:" أَتَقْرَأُ التَّوْرَاةَ؟"، قَالَ: نَعَمْ وَالْإِنْجِيلَ، قَالَ:" وَالْقُرْآنَ؟"، قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ أَشَاءُ لَقَرَأْتُهُ، قَالَ: ثُمَّ نَاشَدَهُ:" هَلْ تَجِدُنِي فِي التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ؟"، قَالَ: أَجِدُ مِثْلَكَ وَمِثْلَ هَيْأَتِكَ وَمِثْلَ مُخْرَجِكَ، وَكُنَّا نَرْجُو أَنْ يَكُونَ مِنَّا، فَلَمَّا خَرَجْتَ تَحَيَّرْنَا أَنْ يَكُونَ أَنْتَ هُوَ، فَنَظَرْنَا فَإِذَا لَيْسَ أَنْتَ هُوَ، قَالَ:" وَلِمَ ذَاكَ؟"، قَالَ: إِنَّ مَعَهُ مِنْ أُمَّتِهِ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلَا عَذَابٍ، وَمَعَكَ نَفَرٌ يَسِيرٌ، قَالَ:" فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَأَنَا هُوَ وَإِنَّهُمْ لَأُمَّتِي إِنَّهُمْ لَأَكْثَرُ مِنْ سَبْعِينَ أَلْفًا وَسَبْعِينَ أَلْفًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ مِنْ أَحَدِ الطَّرِيقَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ مِنْ أَحَدِ الطَّرِيقَيْنِ.
سیدنا فلتان بن عاصم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران آپ نے نگاہ اُٹھا کر مسجد میں موجود ایک شخص کی طرف دیکھا اور فرمایا: اے فلاں! اس شخص نے کہا: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، اس نے اور کوئی بات نہیں کی، صرف یہ کہا: یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے تورات پڑھی ہوئی ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! اور انجیل بھی پڑھی ہوئی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اور قرآن؟ اس نے کہا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اگر میں چاہوں، تو اُسے بھی پڑھ سکتا ہوں، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے واسطہ دے کر دریافت کیا: تم نے تورات اور انجیل میں میرا ذکر پایا ہے؟ اس نے کہا: میں نے آپ کی مثل اور آپ کی ہیئت کی مثل چیز پائی ہے، لیکن ہم لوگوں کو یہ امید تھی کہ وہ نبی ہمارے خاندان میں سے ہوں گے، جب آپ کا ظہور ہوا، تو ہم حیران ہو گئے کہ آپ وہ نبی کیسے ہو سکتے ہیں؟ جب ہم نے اس بارے میں تحقیق کی تو آپ وہ فرد نہیں ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کیسے؟ اس نے کہا: کیونکہ اس نبی کے ساتھ، تو اُس کی امت کے ستر ہزار ایسے لوگ ہونے تھے، جو جنت میں کسی حساب اور عذاب کے بغیر داخل ہوتے، اور آپ کے ساتھ تو تھوڑے سے لوگ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، وہ ”نبی“ میں ہی ہوں، اور وہ میری ہی امت کے لوگ ہوں گے، اور وہ ستر ہزار اور مزید ستر ہزار سے بھی زیادہ تعداد میں ہوں گے (جو کسی حساب و کتاب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں جو دو طریقوں میں سے ایک طریق کے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13904]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں جو دو طریقوں میں سے ایک طریق کے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13904]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3544) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (332/18)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6580»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 13904 in Urdu