الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابٌ فِيمَنْ أَخْبَرَ بِنُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ان افراد کا بیان، جنہوں نے آپ ﷺ کی نبوت کے بارے میں اطلاع دی
حدیث نمبر: 13913
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدِهِ: عَنْ سَوَادِ بْنِ قَارِبٍ الْأَزْدِيِّ قَالَ: كُنْتُ نَائِمًا عَلَى جَبَلٍ مِنْ جِبَالِ السَّوَاةِ فَأَتَانِي آتٍ فَضَرَبَنِي بِرِجْلِهِ، وَقَالَ فِيهِ: أَتَيْتُ مَكَّةَ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ ظَهَرَ فَأَخْبَرْتُهُ الْخَبَرَ وَاتَّبَعْتُهُ.
وَكِلَا الْإِسْنَادَيْنِ ضَعِيفٌ.
وَكِلَا الْإِسْنَادَيْنِ ضَعِيفٌ.
اُن کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا سواد بن قارب ازدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں ”سواۃ“ کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ پر سویا ہوا تھا، اسی دوران کوئی میرے پاس آیا، اس نے اپنا پاؤں مجھے مارا اس روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: میں مکہ آیا، تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ظاہر ہو چکے تھے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کر لی۔ ان دونوں روایات کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13913]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6476)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13913 in Urdu