🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابٌ فِيمَنْ أَخْبَرَ بِنُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ان افراد کا بیان، جنہوں نے آپ ﷺ کی نبوت کے بارے میں اطلاع دی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13915
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ خُرَيْمُ بْنُ فَاتِكٍ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَلَا أُخْبِرُكَ كَيْفَ كَانَ بَدْءُ إِسْلَامِي؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا أَطُوفُ فِي طَلَبِ نَعَمٍ لِي، إِذَا أَنَا مِنْهَا عَلَى أَثَرٍ، إِذِ اجْتَنَّ اللَّيْلُ بِأَبْرَقِ الْعِرَاقِ فَقُلْتُ بِأَعْلَى صَوْتِي: أَعُوذُ بِعَزِيزِ هَذَا الْوَادِي مِنْ سُفَهَاءِ قَوْمِهِ، فَإِذَا هَاتِفٌ يَهْتِفُ:
وَيْحَكَ عُذْ بِاللَّهِ ذِي الْجَلَالِ وَالْمَجْدِ وَالنَّعْمَاءِ وَالْإِفْضَالِ وَاقْتِرْ آيَاتٍ مِنَ الْأَنْفَالِ
وَوَحِّدِ اللَّهَ وَلَا تُبَالِ
قَالَ: فَذُعِرْتُ ذُعْرًا شَدِيدًا، فَلَمَّا رَجَعْتُ إِلَى نَفْسِي قُلْتُ:
يَا أَيُّهَا الْهَاتِفُ مَا تَقُولُ؟ أَرُشْدٌ عِنْدَكَ أَمْ تَضْلِيلُ
بَيِّنْ لَنَا هُدِيتَ مَا الْحَوِيلُ
قَالَ:
هَذَا رَسُولُ اللَّهِ ذُو الْخَيْرَاتِ بِيَثْرِبَ يَدْعُو إِلَى النَّجَاةِ
يَأْمُرُ بِالصَّوْمِ وَبِالصَّلَاةِ وَيَزَعُ النَّاسَ عَنِ الْهَنَاتِ
قَالَ: فَانْبَعَثَتْ رَاحِلَتِي فَقُلْتُ:
أَرْشِدْنِي رُشْدًا هُدِيتَ لَا جُعْتَ وَلَا عُرِّيتَ
وَلَا بَرِحْتَ سَعِيدًا مَا بَقِيتَ وَلَا تُؤْثِرَنَّ عَلَيَّ الْخَيْرَ الَّذِي أُتِيتَ
.
قَالَ: فَاتَّبَعَنِي وَهُوَ يَقُولُ:.
سَلَّمَكَ اللَّهُ وَسَلَّمَ نَفْسَكَا وَبَلَغَ الْأَهْلَ وَأَدَّى رَحْلَكَا
آمِنْ بِهِ أَفْلَحَ رَبِّي حَقَّكَا وَانْصُرْهُ أَعَزَّ رَبِّي نَصْرَكَا
.
قَالَ: فَدَخَلْتُ الْمَدِينَةَ وَذَلِكَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَاطَّلَعْتُ فِي الْمَسْجِدِ فَخَرَجَ لِي أَبُو بَكْرٍ الصَّدِيقُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالَ: ادْخُلْ رَحِمَكَ اللَّهُ، فَقَدْ بَلَغَنَا إِسْلَامُكَ، فَقُلْتُ: لَا أُحْسِنُ الطَّهُورَ، فَعَلَّمَنِي، فَدَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ كَأَنَّهُ الْبَدْرُ وَهُوَ يَقُولُ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ صَلَّى صَلَاةً يُخَفِّفُهَا وَيَعْقِلُهَا إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ"، فَقَالَ لِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: لَتَأْتِيَنَّ عَلَى هَذَا بِبَيِّنَةٍ أَوْ لَأُنَكِّلَنَّ بِكَ، قَالَ: فَشَهِدَ شَيْخُ قُرَيْشٍ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَأَجَازَ شَهَادَتَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِهِ.... قُلْتُ: وَيَأْتِي بَابُ أَخْبَارِ الذِّئْبِ وَالضَّبِّ وَالظَّبْيَةِ بِنُبُوَّتِهِ فِي الْمُعْجِزَاتِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں سیدنا خریم بن فاتک رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا: اے امیر المؤمنین! کیا میں آپ کو یہ نہ بتاؤں کہ میں نے کیسے اسلام قبول کیا تھا؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! انہوں نے بتایا: ایک مرتبہ میں اپنے جانوروں کی تلاش میں گھوم پھر رہا تھا، میں ان کے نشانات پر چل رہا تھا کہ ابرق العراق کے مقام پر رات چھا گئی، تو میں نے بلند آواز میں پکار کر کہا: میں اس وادی کے معزز شخص کی پناہ مانگتا ہوں، اس کی قوم کے بے وقوف لوگوں کے حوالے سے، تو اسی دوران کسی ہاتف نے پکار کر کہا: ”تمہارا ستیاناس ہو، تم اللہ کی پناہ لو، جو جلال والا ہے، بزرگی والا، نعمتیں دینے والا، کرم کرنے والا ہے، اور سورۃ الانفال کی آیات پڑھو، اور اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اعتراف کرو، اور اس بارے میں کوئی پرواہ نہ کرو“ راوی کہتے ہیں: میں بہت زیادہ ڈر گیا، جب میری طبیعت سنبھلی تو میں نے کہا: اسے ہاتف! تم کیا کہہ رہے ہو؟ کیا تمہارے پاس ہدایت ہے، یا گمراہی ہے، تم ہمارے سامنے یہ بات بیان کرو کہ اگر تمہیں ہدایت نصیب ہوئی ہے، تو اس کا ذریعہ کیا ہے؟“۔ اُس نے جواب دیا: یہ اللہ کے رسول ہیں، جو بھلائی والے ہیں، وہ یثرب میں ہیں، اور نجات کی طرف دعوت دیتے ہیں، وہ نماز اور روزے کا حکم دیتے ہیں، اور لوگوں کو برائیوں سے روکتے ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: میری اونٹنی کھڑی ہوئی، تو میں نے کہا: ”تم اس ہدایت کے بارے میں میری رہنمائی کرو، جو ہدایت تمہیں نصیب ہوئی ہے، نہ تم بھوکے ہو، نہ تمہیں لباس کی ضرورت ہے، اور جب تک تم باقی رہو گے، تم ہمیشہ سعادت مند رہو گے، اور تم نے جو بھلائی کی ہے، اس کے حوالے سے تم ترجیحی سلوک نہیں کرو گے“ راوی بیان کرتے ہیں: تو وہ یہ کہتا ہوا میرے پیچھے آ گیا: ”اللہ تعالیٰ تمہیں سلامت رکھے اور تمہارے نفس کو سلامت رکھے اور تمہیں گھر والوں تک پہنچا دے، اور تمہاری سواری واپس کر دے، تم اس پر ایمان لاؤ، میرا پروردگار تمہارے حق کو کامیابی عطا کرے گا، تم ان کی مدد کرو، میرا پروردگار تمہیں مدد سے نوازے گا۔“ راوی کہتے ہیں: پھر میں مدینہ منورہ آیا، یہ جمعہ کے دن کی بات ہے، میں نے مسجد میں جھانک کر دیکھا تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ باہر نکل کر میرے پاس آئے اور بولے: تم اندر آ جاؤ! اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے، ہمیں تمہارے اسلام قبول کرنے کے بارے میں اطلاع مل چکی ہے، تو میں نے کہا: مجھے وضو کرنا نہیں آتا، آپ مجھے تعلیم دیجئے پھر میں مسجد میں داخل ہوا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ منبر پر موجود تھے، یوں لگ رہا تھا جیسے چودھویں کا چاند ہو، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرما رہے تھے: ”جو بھی مسلمان وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے اور پھر نماز ادا کرے، یوں کہ وہ اسے مناسب طور پر سمجھ کر ادا کرے تو وہ شخص جنت میں داخل ہو جائے گا۔“ تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: یا تو تم اس بارے میں کوئی ثبوت پیش کرو، ورنہ پھر میں تمہیں سزا دوں گا، راوی کہتے ہیں: تو قریش سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں گواہی دی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی گواہی کو تسلیم کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں۔۔۔۔۔۔۔۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: بھیڑیے، گوہ اور ہرنی جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی گواہی دی تھی، ان کے بارے میں واقعات سے متعلق روایات، معجزات کے بیان میں آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13915]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4165)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6666، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4166»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13915 in Urdu