🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابُ عُمُومِ بَعْثَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کی بعثت کا عمومی ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13944
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُعْطِيتُ خَمْسًا: بُعِثْتُ إِلَى الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ، وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَهُورًا [ وَمَسْجِدًا ] ، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِمَنْ كَانَ قَبْلِي، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ شَهْرًا، وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ وَلَيْسَ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ سَأَلَ شَفَاعَةً، وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ شَفَاعَتِي ثُمَّ جَعَلْتُهَا لِمَنْ مَاتَ [ مِنْ أُمَّتِي ] لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مُتَّصِلًا وَمُرْسَلًا، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے پانچ خصوصیات عطا کی گئی ہیں، مجھے ہر سرخ اور سیاہ (یعنی سفید فام اور سیاہ فام) کی طرف مبعوث کیا گیا ہے، میرے لئے تمام زمین کو طہارت کے حصول کا ذریعہ اور نماز کی جگہ قرار دیا گیا ہے، میرے لئے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا ہے، جو مجھ سے پہلے لوگوں کے لئے حلال نہیں تھا، اور ایک ماہ کے فاصلے سے رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے، اور مجھے شفاعت عطا کی گئی ہے، ہر نبی نے اپنی شفاعت کے بارے میں دعا مانگ لی تھی اور میں نے اپنی شفاعت (کی دعا) کو سنبھال کے رکھ لیا ہے، اور یہ میں اُس (یعنی ہر اس فرد) کے لئے رکھوں گا، میری امت کا جو بھی فرد ایسی حالت میں مرے گا کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے ”متصل“ اور ”مرسل“ (دونوں طرح سے) نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13944]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (416/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19236»

الحكم على الحديث:
إسنادہ سند


Majma al-Zawa'id Hadith 13944 in Urdu