🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابُ عُمُومِ بَعْثَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کی بعثت کا عمومی ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13948
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ نَبِيٌّ قَبْلِي: نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ، وَأُعْطِيتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ". وَذَكَرَ خَصْلَتَيْنِ ذَهَبَتَا عَنِّي، قَالَ: وَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي التَّيَمُّمِ وَبَقِيَّتُهَا فِي الْخَصَائِصِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے پانچ چیزیں عطا کی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کی گئیں، رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی، مجھے جامع کلمات عطا کیے گئے، میرے لئے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا۔“ راوی کہتے ہیں: میرے استاد نے دو اور خصوصیات کا بھی ذکر کیا تھا، جو مجھے بھول گئی ہیں، راوی کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن محمد بن عقیل کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے تیمم کے بارے میں کچھ احادیث گزر چکی ہیں، اور بقیہ روایات ”خصائص“ سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13948]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (22443)، أخرجه مسند البزار برقم: 656»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 13948 in Urdu