🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. بَابُ بَرَكَةِ دُعَائِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کی دعا کی برکت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13999
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي السُّوقِ إِذِ امْرَأَةٌ أَخَذَتْ بِعِنَانِ دَابَّتِهِ وَهُوَ عَلَى حِمَارٍ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ زَوْجِي لَا يَقْرَبُنِي فَفَرِّقْ بَيْنِي وَبَيْنَهُ، وَمَرَّ زَوْجُهَا فَدَعَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا لَكَ وَلَهَا؟ جَاءَتْ تَشْكُو مِنْكَ حَقًّا، تَشْكُو مِنْكَ أَنَّكَ لَا تَقْرَبُهَا"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالَّذِي أَكْرَمَكَ إِنِّ عَهْدِي بِهَا لِهَذِهِ اللَّيْلَةِ، وَبَكَتِ الْمَرْأَةُ فَقَالَتْ: كَذِبٌ فَرِّقْ بَيْنِي وَبَيْنَهُ ; فَإِنَّهُ مِنْ أَبْغَضِ خَلْقِ اللَّهِ إِلَيَّ، فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ أَخَذَ بِرَأْسِهِ وَرَأْسِهَا فَجَمَعَ بَيْنَهُمَا وَقَالَ:" اللَّهُمَّ أَدْنِ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِنْ صَاحِبِهِ"، قَالَ جَابِرٌ: فَلَبِثْنَا مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ نَلْبَثَ ثُمَّ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالسُّوقِ فَإِذَا نَحْنُ بِامْرَأَةٍ تَحْمِلُ أَدَمًا فَلَمَّا رَأَتْهُ طَرَحَتِ الْأَدَمَ وَأَقْبَلَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا خُلِقَ مِنْ بَشَرٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ إِلَّا أَنْتَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يُوسُفَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بازار میں موجود تھے، اسی دوران ایک عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جانور کی لگام پکڑ لی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ایک گدھے پر سوار تھے، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا شوہر میرے قریب نہیں آتا ہے، آپ میرے اور اس کے درمیان علیحدگی کروا دیں، پھر اس عورت کا شوہر گزرا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور فرمایا: کیا وجہ ہے؟ تمہارا اس عورت کے ساتھ کیا معاملہ ہے؟ وہ تمہاری شکایت کرنے کے لئے آئی تھی اور وہ شکایت کر رہی تھی کہ تم اس کے قریب نہیں جاتے ہو، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو عزت عطا کی ہے، میں نے گزشتہ رات اس عورت کے ساتھ قربت کی ہے، وہ عورت رونے لگی اور بولی: یہ غلط کہہ رہا ہے، آپ میرے اور اس کے درمیان علیحدگی کروا دیں، یہ میرے نزدیک اللہ کی مخلوق میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ فرد ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ مسکرا دیے، پھر آپ نے اس مرد کے سر اور اس عورت کے سر کو پکڑ کر انہیں ساتھ ملایا اور یہ دعا کی: ”اے اللہ! ان میں سے ہر ایک کو، دوسرے کے قریب کر دے۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کچھ عرصہ گزرا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر اس بازار سے ہوا، تو وہاں وہ عورت موجود تھی، اس نے چمڑا اُٹھایا ہوا تھا، جب اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، تو اس نے چمڑا ایک طرف رکھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آئی، اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اب اس شخص (یعنی میرے شوہر) سے زیادہ کوئی بھی فرد، میرے نزدیک زیادہ محبوب نہیں ہے، البتہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف یوسف بن محمد بن منکدر کا معاملہ مختلف ہے، ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13999]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1868)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3811، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6485»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 13999 in Urdu