الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابٌ فِيمَا بُنِيَ عَلَيْهِ الْإِسْلَامُ .
ان امور کا بیان، جن پر اسلام کی بنیاد ہے
حدیث نمبر: 140
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - قَالَ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ: وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَدْ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عُرَى الْإِسْلَامِ وَقَوَاعِدُ الدِّينِ ثَلَاثَةٌ، عَلَيْهِنَّ أُسِّسَ الْإِسْلَامُ، مَنْ تَرَكَ وَاحِدَةً مِنْهُنَّ فَهُوَ بِهَا كَافِرٌ حَلَالُ الدَّمِ: شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَالصَّلَاةُ الْمَكْتُوبَةُ، وَصَوْمُ رَمَضَانَ". ثُمَّ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: تَجِدُهُ كَثِيرَ الْمَالِ لَا يُزَكِّي فَلَا يَزَالُ بِذَلِكَ كَافِرًا وَلَا يَحِلُّ دَمُهُ، وَتَجِدُهُ كَثِيرَ الْمَالِ لَمْ يَحُجَّ فَلَا يَزَالُ بِذَلِكَ كَافِرًا وَلَا يَحِلُّ دَمُهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِتَمَامِهِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِلَفْظِ:" بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَالصَّلَاةِ، وَصِيَامِ رَمَضَانَ، فَمَنْ تَرَكَ وَاحِدَةً مِنْهُنَّ كَانَ كَافِرًا حَلَالَ الدَّمِ". فَاقْتَصَرَ عَلَى ثَلَاثَةٍ مِنْهَا وَلَمْ يَذْكُرْ كَلَامَ ابْنِ عَبَّاسٍ الْمَوْقُوفَ. وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ روایت منقول ہے: (یہاں حماد بن زید نامی راوی یہ کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہو گی:) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ”اسلام کی رسی اور دین کی بنیاد، تین چیزیں ہیں، جن پر اسلام کی بنیاد رکھی گئی ہے، جو شخص ان میں سے کوئی ایک ترک کر دے گا، تو وہ اس کی وجہ سے کافر ہو جائے گا اور اس کا خون بہانا حلال ہو گا، اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، فرض نماز ادا کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا“۔
پھر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم کسی شخص کو پاؤ گے، کہ اس کے پاس بہت سا مال ہو گا، لیکن وہ زکوٰۃ ادا نہیں کرتا ہو گا، اور اس حوالے سے وہ کافر ہو گا، لیکن اس کا خون بہانا حلال نہیں ہو گا، اسی طرح تم کسی شخص کو پاؤ گے کہ اس کے پاس بہت سا مال ہو گا، لیکن وہ حج نہیں کرے گا، تو وہ اس وجہ سے کافر ہو گا، لیکن اس کا خون بہانا جائز نہیں ہو گا۔
یہ روایت مکمل طور پر، امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، جبکہ امام طبرانی نے معجم کبیر میں ان الفاظ میں نقل کی ہے: ”اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے، اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، نماز ادا کرنا رمضان کے روزے رکھنا، جو شخص ان میں سے کسی ایک کو ترک کر دے گا، تو وہ کافر ہو گا، جس کا خون بہانا جائز ہو گا“۔ تو امام طبرانی نے صرف یہی تین باتیں ذکر کی ہیں، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا ”موقف“ قول نقل نہیں کیا ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 140]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 2345 اورده المؤلف فى المقصد العلى 20، أخرجه صحيح مسلم برقم: 16، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2609، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5001، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1880، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13518، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2951، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 56»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 140 in Urdu