🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابُ صِفَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کے حلیہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14018
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صِفَتِي أَحْمَدُ الْمُتَوَكِّلُ لَيْسَ بِفَظٍّ وَلَا غَلِيظٍ، يَجْزِي بِالْحَسَنَةِ الْحَسَنَةَ، وَلَا يُكَافِئُ بِالسَّيِّئِ، مَوْلِدُهُ بِمَكَّةَ وَمُهَاجَرُهُ بِطِيبَةَ، وَأُمَّتُهُ الْحَمَّادُونَ، يَأْتَزِرُونَ عَلَى أَنْصَافِهِمْ، وَيُوَضِّئُونَ أَطْرَافَهُمْ، أَنَا جَلِيُّهُمْ فِي صُدُورِهِمْ، يُصَفُّونَ لِلصَّلَاةِ كَمَا يُصَفُّونَ لِلْقِتَالِ، قُرْبَانُهُمُ الَّذِي يَتَقَرَّبُونَ بِهِ إِلَيَّ دِمَاؤُهُمْ رُهْبَانٌ بِاللَّيْلِ لُيُوثٌ بِالنَّهَارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری صفت یہ ہے کہ میں أحمد ہوں اور توکل کرنے والا ہوں، نہ ہی بدمزاج ہوں اور نہ ہی سخت مزاج ہوں، میں وہ ہوں، جو بھلائی کا بدلہ بھلائی سے دیتا ہے، اور برائی کا بدلہ نہیں دیتا، جس کی پیدائش مکہ میں ہوئی اور جس کی ہجرت کا مقام مدینہ منورہ ہے، اس کی امت کے لوگ حمد بیان کرنے والے ہوں گے، جو نصف پنڈلیوں تک تہبند رکھیں گے، اور اپنے اعضاء پر وضو کریں گے، ان کے سینوں میں، میں اُن کی روشنی ہوؤں گا، وہ نماز کے لئے یوں صف بنائیں گے، جس طرح وہ جنگ کے لئے صف بناتے ہیں، ان کی وہ بات جس کے ذریعے وہ میرا قرب حاصل کریں گے، وہ اُن کی جانیں ہیں، وہ رات کے وقت عبادت گزار ہوں گے اور دن کے وقت شیر (یعنی لڑاکے) ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14018]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10086)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10046»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14018 in Urdu