الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابٌ مِنْهُ فِي صِفَتِهِ وَطِيبِ رَائِحَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کے حلیہ اور آپ ﷺ کی خوشبو کی پاکیزگی کا بیان
حدیث نمبر: 14055
وَعَنْ أُمِّ عَاصِمٍ امْرَأَةِ فَرْقَدَ بْنِ عُتْبَةَ قَالَتْ: كُنَّا عِنْدَ عُتْبَةَ أَرْبَعَ نِسْوَةٍ مَا مِنَّا امْرَأَةٌ إِلَّا وَهِيَ تَجْتَهِدُ فِي الطِّيبِ لِتَكُونَ أَطْيَبَ مِنْ صَاحِبَتِهَا، وَمَا يَمَسُّ عُتْبَةُ الطِّيبَ إِلَّا أَنْ يَمَسَّ دُهْنًا، يَمْسَحُ لِحْيَتَهُ وَهُوَ أَطْيَبُ رِيحًا مِنَّا، وَكَانَ إِذَا خَرَجَ إِلَى النَّاسِ، قَالُوا: مَا شَمَمْنَا رِيحًا أَطْيَبَ مِنْ رِيحِ عُتْبَةَ، فَقُلْتُ لَهُ يَوْمًا: إِنَّا لَنَجْتَهِدُ فِي الطِّيبِ وَلَأَنْتَ أَطْيَبُ رِيحًا مِنَّا فَمِمَّ ذَاكَ؟ فَقَالَ: أَخَذَنِي الشَّرَى عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَيْهِ، فَأَمَرَنِي أَنْ أَتَجَرَّدَ، فَتَجَرَّدْتُ وَقَعَدْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَأَلْقَيْتُ ثَوْبِي عَلَى فَرْجِي، فَنَفَثَ فِي يَدِهِ، ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى ظَهْرِي وَبَطْنِي، فَعَبِقَ بِي هَذَا الطِّيبُ مِنْ يَوْمَئِذٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ وَقَالَ فِي بَعْضِهَا: ثَلَاثُ نِسْوَةٍ وَقَالَ فِيهِ: ثُمَّ بَسَطَ يَدَيْهِ فَبَصَقَ فِيهِمَا، فَمَسَحَ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى، وَمَسَحَ إِحْدَاهُمَا عَلَى بَطْنِي، وَالْأُخْرَى عَلَى ظَهْرِي. وَرِجَالُ الْأَوْسَطِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أُمِّ عَاصِمٍ فَإِنِّي لَمْ أَعْرِفْهَا.
سیدہ ام عاصم رضی اللہ عنہا، جو سیدنا عتبہ بن فرقد رضی اللہ عنہ کی بیوی ہیں: وہ بیان کرتی ہیں: ”سیدنا عتبہ بن فرقد رضی اللہ عنہ کی ہم چار بیویاں تھیں، ہم میں سے ہر خاتون یہ کوشش کرتی تھی کہ عمدہ سے عمدہ خوشبو لگائے، تاکہ اپنی سوکن کے مقابلے میں زیادہ خوشبو والی ہو، اور سیدنا عتبہ رضی اللہ عنہ کوئی خوشبو نہیں لگاتے تھے، وہ صرف تیل لگاتے تھے، وہ صرف اپنی داڑھی پر ہاتھ پھیر لیتے تھے، لیکن ان کی خوشبو ہم سے زیادہ اچھی ہوتی تھی، وہ جب نکل کر لوگوں کے پاس جاتے تھے، تو لوگ یہ کہا: کرتے تھے: ہم نے سیدنا عتبہ رضی اللہ عنہ کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ خوشبو کبھی نہیں سونگھی، ایک دن میں نے ان سے کہا: ہم خوشبو لگانے میں بھرپور کوشش کرتی ہیں، لیکن آپ کی خوشبو ہم سے زیادہ پاکیزہ ہے، اس کی وجہ کیا ہے؟ تو انہوں نے بتایا: ”ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، مجھے پھوڑے پھنسیاں نکل آئے، میں نے اس بات کی شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں اضافی لباس اتار دوں، میں نے اضافی لباس اتار دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گیا، میں نے اپنی شرمگاہ پر کپڑا ڈالا ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک پر دم کیا، اور پھر وہ ہاتھ میری پشت اور میرے پیٹ پر پھیرا، تو اس دن سے یہ خوشبو میرے جسم سے پھوٹتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، ایک روایت میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ان کی تین بیویاں تھیں۔۔۔۔۔۔۔“۔ اور اس روایت میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ پھیلائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن پر اپنا لعاب دہن ڈالا، اور ان میں سے ایک کو دوسرے پر پھیرا، پھر ان میں سے ایک کے ذریعے میرے پیٹ پر مسح کیا، اور دوسرے کے ذریعے میری پشت پر مسح کیا۔“ معجم اوسط کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف سیدہ ام عاصم رضی اللہ عنہا کا معاملہ مختلف ہے، اور میں اس خاتون سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14055]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (98) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (133/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14055 in Urdu