الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابٌ مِنْهُ فِي صِفَتِهِ وَطِيبِ رَائِحَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کے حلیہ اور آپ ﷺ کی خوشبو کی پاکیزگی کا بیان
حدیث نمبر: 14058
وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ مَحْمُودِ بْنِ مَسْلَمَةَ أَنَّ جَدَّتَهُ عُمَيْرَةَ بِنْتِ مَسْعُودٍ أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا دَخَلَتْ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هِيَ وَأَخَوَاتُهَا يُبَايِعْنَهُ وَهُنَّ خَمْسٌ، فَوَجَدْنَهُ يَأْكُلُ قَدِيدًا، فَمَضَغَ لَهُنَّ قَدِيدَةً، ثُمَّ نَاوَلَنِي الْقَدِيدَةَ فَمَضَغْتُهَا، كُلُّ وَاحِدَةٍ قِطْعَةٌ، فَلَقِينَ اللَّهَ وَمَا يُوجَدُ لِأَفْوَاهِهِنَّ خُلُوفٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ الْأَسْوَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
جعفر بن محمود بن مسلمہ بیان کرتے ہیں: اُن کی دادی سیدہ عمیرہ بنت مسعود رضی اللہ عنہا نے یہ بات بتائی ہے: ”وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، وہ تھیں اور اُن کے ساتھ ان کی بہنیں تھیں، ان خواتین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر اسلام قبول کیا، وہ پانچ خواتین تھیں، وہ کہتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا کہ آپ قدید کھا رہے تھے (اس سے مراد خشک گوشت ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن خواتین کے لئے گوشت کا ایک ٹکڑا چبایا اور پھر وہ ٹکڑا مجھے دے دیا، تو ان میں سے ہر ایک خاتون نے اس ٹکڑے کو چبایا، تو وہ خواتین جب تک زندہ رہیں، اُن کے منہ سے خوشبو آتی رہی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس اسواری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14058]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس اسواری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14058]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (341/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14058 in Urdu