الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابٌ فِي أَسْمَائِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کے اسماء کا بیان
حدیث نمبر: 14061
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا أَحْمَدُ وَأَنَا مُحَمَّدُ وَأَنَا الْحَاشِرُ الَّذِي أَحْشُرُ النَّاسَ عَلَى قَدَمِي، وَأَنَا الْمَاحِي الَّذِي يَمْحُو اللَّهُ بِهِ الْكُفْرَ، فَإِذَا كَانَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَانَ لِوَاءُ الْحَمْدِ مَعِي وَكُنْتُ إِمَامَ الْمُرْسَلِينَ وَصَاحِبَ شَفَاعَتِهِمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُرْوَةُ بْنُ مَرْوَانَ قِيلَ فِيهِ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں أحمد ہوں، اور میں محمد ہوں، اور میں وہ حاشر ہوں کہ لوگوں کا حشر، میرے قدموں میں کیا جائے گا، اور میں مٹانے والا ہوں اللہ تعالیٰ میرے ذریعے کفر کو مٹا دے گا، جب قیامت کا دن آئے گا، تو ”لواء الحمد“ میرے پاس ہو گا اور میں ”مرسلین“ کا پیشوا ہوؤں گا اور ان کا شفاعت کرنے والا ہوؤں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عروہ بن مروان ہے، اس کے بارے میں کہا: گیا ہے: وہ قوی نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14061]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عروہ بن مروان ہے، اس کے بارے میں کہا: گیا ہے: وہ قوی نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14061]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1750)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1750، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3594»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14061 in Urdu