🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. بَابُ إِخْبَارِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمُغَيَّبَاتِ .
نبی اکرم ﷺ کا غیبی امور کے بارے میں خبر دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14065
وَعَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ - لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنْ أَنَسٍ - قَالَ: كَانَ وَهْبُ بْنُ عُمَيْرٍ شَهِدَ أُحُدًا كَافِرًا فَأَصَابَتْهُ جِرَاحَةٌ فَكَانَ فِي الْقَتْلَى، فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَعَرَفَهُ، فَوَضَعَ سَيْفَهُ فِي بَطْنِهِ حَتَّى خَرَجَ مِنْ ظَهْرِهِ ثُمَّ تَرَكَهُ، فَلَمَّا دَخَلَ اللَّيْلُ وَأَصَابَهُ الْبَرْدُ لَحِقَ بِمَكَّةَ فَبَرَأَ، فَاجْتَمَعَ هُوَ وَصَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ فِي الْحِجْرِ، فَقَالَ لِصَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ: لَوْلَا عِيَالِي وَدَيْنٌ عَلَيَّ لَأَحْبَبْتُ أَنْ أَكُونَ أَنَا الَّذِي أَقْتُلُ مُحَمَّدًا بِنَفْسِي. فَقَالَ صَفْوَانُ: فَكَيْفَ تَصْنَعُ؟ فَقَالَ: أَنَا رَجْلٌ جَوَادٌ لَا أُلْحَقُ، آتِيهِ فَأَغْتَرُّهُ ثُمَّ أَضْرِبُهُ بِالسَّيْفِ، ثُمَّ أَلْحَقُ بِالْجَبَلِ وَلَا يَلْحَقُنِي أَحَدٌ. فَقَالَ لَهُ صَفْوَانُ: فَعِيَالُكَ وَدَيْنُكَ عَلَيَّ. فَخَرَجَ فَشَحَذَ سَيْفَهُ وَسَمَّهُ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَدِينَةِ لَا يُرِيدُ إِلَّا قَتْلَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَلَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ رَآهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَهَالَهُ ذَلِكَ وَشَقَّ عَلَيْهِ وَقَالَ لِأَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنِّي رَأَيْتُ وَهْبًا قَدِمَ فَرَابَنِي قُدُومُهُ، وَهُوَ رَجُلٌ غَادِرٌ فَأَطِيفُوا بِنَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَأَطَافَ الْمُسْلِمُونَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ وَهْبٌ فَوَقَفَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَنْعِمْ صَبَاحًا يَا مُحَمَّدُ. فَقَالَ:" قَدْ أَبْدَلَنَا اللَّهُ خَيْرًا مِنْهَا". فَقَالَ: عَهْدِي بِكَ تُحَدَّثُ بِهَا وَأَنْتَ مُعْجَبٌ. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَقْدَمَكَ؟". قَالَ: جِئْتُ أَفْدِي أَسَارَاكُمْ. قَالَ:" مَا بَالُ السَّيْفِ؟". قَالَ: أَمَا إِنَّا قَدْ حَمَلْنَاهَا يَوْمَ بَدْرٍ فَلَمْ نَفْلَحْ وَلَمْ نَنْجَحْ. قَالَ:" فَمَا شَيْءٌ قُلْتَ لِصَفْوَانَ وَأَنْتُمَا فِي الْحِجْرِ: لَوْلَا عِيَالِي وَدَيْنِي لَكُنْتُ أَنَا الَّذِي أَقْتُلُ مُحَمَّدًا بِنَفْسِي؟". فَأَخْبَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْخَبَرَ فَقَالَ وَهْبٌ: هَاهْ كَيْفَ قُلْتَ؟ فَأَعَادَ عَلَيْهِ. قَالَ وَهْبٌ: قَدْ كُنْتَ تُخْبِرُنَا خَبَرَ أَهْلِ الْأَرْضِ فَنُكَذِّبُكَ، فَأَرَاكَ تُخْبِرُ خَبَرَ أَهْلِ السَّمَاءِ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ. فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَعْطِنِي عِمَامَتَكَ. فَأَعْطَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِمَامَتَهُ ثُمَّ رَجَعَ رَاجِعًا إِلَى مَكَّةَ. فَقَالَ عُمَرُ: لَقَدْ قَدِمَ وَإِنَّهُ لَأَبْغَضُ إِلَيَّ مِنَ الْخِنْزِيرِ، ثُمَّ رَجَعَ وَهُوَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ وَلَدِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوعمران جونی بیان کرتے ہیں: راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے، وہ بیان کرتے ہیں: وہب بن عمیر، غزوہ اُحد میں کافر ہونے کے طور پر شریک ہوا تھا، اُسے زخم لاحق ہوئے، وہ مقتولین میں پڑا ہوا تھا، انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اس کے پاس سے گزرا، اس نے اسے پہچان لیا، اس نے اپنی تلوار اس کے پیٹ پر رکھی اور وہ اس کی پشت سے پار ہو گئی، پھر اس نے اسے اس کے حال پر چھوڑ دیا، جب رات آئی اور اسے ٹھنڈک لاحق ہوئی، تو وہ وہاں سے بھاگ کر مکہ چلا گیا اور پھر بعد میں تندرست ہو گیا، ایک مرتبہ وہ اور صفوان بن امیہ ”حطیم“ میں بیٹھے ہوئے تھے، اُس نے صفوان بن امیہ سے کہا: اگر میرے بال بچوں کا مسئلہ نہ ہوتا اور میرے ذمہ لازم قرض کا مسئلہ نہ ہوتا، تو میری یہ خواہش تھی کہ میں وہ فرد بنتا، جو بذات خود سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو قتل کر دیتا، صفوان نے کہا: تم نے یہ کیسے کرنا تھا؟ اس نے کہا: میں ایک ایسا شخص ہوں، جو شہسوار ہے، جس تک پہنچا نہیں جا سکتا، میں اُن کے پاس جاتا اور دھوکے سے اُن پر تلوار کا وار کر دیتا، پھر میں پہاڑ پر چلا جاتا، کوئی شخص مجھ تک نہیں پہنچ سکتا تھا، تو صفوان نے کہا: پھر تمہارے بال بچے اور تمہارا قرض میرے ذمہ ہے۔ وہب بن عمیر وہاں سے نکلا، اُس نے اپنی تلوار کو تیار کیا، اُس کو زہر میں ڈبویا اور پھر مدینہ منورہ کی طرف نکل کھڑا ہوا، اُس کا ارادہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو شہید کرنے کا تھا، جب وہ مدینہ منورہ آیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے دیکھ لیا، وہ اس کے حوالے سے پریشان ہو گئے اور یہ بات ان پر گراں گزری، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے کہا: میں نے وہب کو دیکھا ہے کہ وہ آیا ہے، تو اس کا آنا مجھے شک میں مبتلا کر رہا ہے، وہ عہد شکن شخص ہے، تو تم لوگ اپنے نبی کے گرد گھیرا بنا لو، مسلمانوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد گھیرا بنا لیا، جب وہب آیا، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر ٹھہرا، اُس نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! صبح کے وقت نعمتیں نصیب ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس کے بدلے میں زیادہ بہتر سلام عطا کر دیا ہے، اس نے کہا: آپ کے ساتھ میرا جب آخری سامنا ہوا تھا، تو آپ اُس وقت میری ہی طرح سلام کیا کرتے تھے، اور آپ پر حیرانگی ہوتی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: تم کیوں آئے ہو؟ اس نے کہا: میں آپ کے قیدیوں کا فدیہ دینے کے لئے آیا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تلوار کس لئے ہے؟ اس نے کہا: یہ تلواریں تو ہم نے غزوہ بدر کے دن بھی اُٹھائی ہوئی تھیں، لیکن نہ ہم کامیاب ہوئے اور نہ ہی ہمیں کامیابی نصیب ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو وہ کیا بات تھی؟ جو تم نے صفوان سے کہی تھی، جب تم دونوں ”حطیم“ میں موجود تھے کہ اگر میرے بال بچوں کا اور میرے قرض کا معاملہ نہ ہوتا، تو میں بذات خود سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو قتل کر دیتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ساری بات بتائی، تو وہب نے کہا: ارے یہ آپ کیسے بیان کر رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سامنے بات دہرا دی، تو اس نے کہا: پہلے آپ ہمیں اہل زمین کی خبریں دیا کرتے تھے، تو ہم آپ کی بات کو جھٹلاتے تھے، اور آپ کے بارے میں میری یہ رائے ہے کہ آپ اہل آسمان کے بارے خبریں دے رہے ہیں، تو میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اپنا عمامہ مجھے دیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا عمامہ اُسے دیا اور پھر وہ مکہ واپس چلا گیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب وہ آیا تھا، تو وہ میرے نزدیک خنزیر سے زیادہ ناپسندیدہ تھا، جب وہ واپس گیا تو وہ میرے نزدیک میری اولاد سے زیادہ محبوب تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14065]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (61/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14065 in Urdu