الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابُ شَهَادَةِ الشَّجَرِ بِنُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
درخت کا، نبی اکرم ﷺ کی نبوت کے بارے میں گواہی دینا
حدیث نمبر: 14085
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ، فَأَقْبَلَ أَعْرَابِيٌّ فَلَمَّا دَنَا قَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْنَ تُرِيدُ؟". قَالَ: إِلَى أَهْلِي. قَالَ:" هَلْ لَكَ فِي خَيْرٍ؟". قَالَ: وَمَا هُوَ؟ قَالَ:" تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ". قَالَ: مَنْ شَاهِدٌ عَلَى مَا تَقُولُ؟ قَالَ:" هَذِهِ الشَّجَرَةُ". فَدَعَاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهِيَ بِشَاطِئِ الْوَادِي فَأَقْبَلَتْ تَخُدُّ الْأَرْضَ خَدًّا، حَتَّى جَاءَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ فَاسْتَشْهَدَهَا ثَلَاثًا، فَشَهِدَتْ أَنَّهُ كَمَا قَالَ، ثُمَّ رَجَعَتْ إِلَى مَنْبَتِهَا وَرَجَعَ الْأَعْرَابِيُّ إِلَى قَوْمِهِ وَقَالَ: إِنْ يَتْبَعُونِي آتِيكَ بِهِمْ وَإِلَّا رَجَعْتُ إِلَيْكَ فَكُنْتُ مَعَكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى أَيْضًا وَالْبَزَّارُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک سفر کے دوران ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، اسی دوران ایک دیہاتی آیا جب وہ قریب آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: تم کہاں جا رہے ہو؟ اس نے جواب دیا: اپنے اہل خانہ کی طرف، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم بھلائی میں دلچسپی رکھتے ہو؟ اس نے دریافت کیا: وہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اس دیہاتی نے کہا: آپ جو بات کہہ رہے ہیں، اس پر کون گواہ ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ درخت، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس درخت کو بلایا، تو وہ وادی کے کنارے پر موجود تھا، وہ وہاں سے زمین کو چیر کر چلتا ہوا آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کے کھڑا ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے تین مرتبہ گواہی طلب کی، تو اس نے یہ گواہی دی کہ بات اُسی طرح ہے، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرما رہے ہیں، پھر وہ واپس اپنے اُگنے کی جگہ کی طرف چلا گیا، جب وہ دیہاتی اپنی قوم کی طرف واپس جانے لگا، تو بولا: اگر ان لوگوں نے میری پیروی کی، تو میں انہیں آپ کے پاس لے کر آؤں گا، ورنہ میں آپ کے پاس واپس آ جاؤں گا اور پھر آپ کے ساتھ رہوں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14085]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14085]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2411) اخرجه أبو يعلى فى المسند (5662) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13582)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 16، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13582، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6505، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6476/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14085 in Urdu