الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
حدیث نمبر: 14116
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: كُنْتُ فِي أَهْلِ الصُّفَّةِ فَدَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا بِقُرْصٍ فَكَسَرَهُ فِي الصُّفَّةِ، وَصَنَعَ فِيهَا مَاءً سُخْنًا، ثُمَّ صَنَعَ فِيهَا وَدَكًا ثُمَّ سَفْسَفَهَا، ثُمَّ لَبَّقَهَا ثُمَّ صَنَعَهَا ثُمَّ قَالَ:" اذْهَبْ فَائْتِنِي بِعَشَرَةٍ أَنْتَ عَاشِرُهُمْ". فَجِئْتُ بِهِمْ فَقَالَ:" كُلُوا وَكُلُوا مِنْ أَسْفَلِهَا وَلَا تَأْكُلُوا مِنْ أَعْلَاهَا ; فَإِنَّ الْبَرَكَةَ تَنْزِلُ فِي أَعْلَاهَا". فَأَكَلُوا مِنْهَا حَتَّى شَبِعُوا. قُلْتُ: عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ طَرَفٌ مِنْ آخِرِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اہل صفہ میں شامل تھا، ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روٹی منگوائی، آپ نے اسے پیالے میں توڑا، آپ نے اس میں گرم پانی ڈالا، پھر آپ نے اس میں چربی تیار کی، پھر آپ نے اسے کوٹنا شروع کیا، اور پھر آپ نے اس کا ثرید تیار کر دیا، اور اسے زمین سے بلند کر دیا، پھر آپ نے فرمایا: تم جاؤ اور میرے پاس دس افراد کو لے کے آؤ، تم ان میں سے دسویں فرد ہو، میں ان کو لے کے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ کھاؤ اور تم اس کے نیچے والے حصے سے کھانا، تم اس کے اوپر والے حصے سے نہ کھانا، کیونکہ برکت اس کے اوپر والے حصے میں نازل ہو گی، تو ان لوگوں نے اس میں سے کھا لیا، یہاں تک کہ وہ لوگ سیر ہو گئے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس کا آخری حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14116]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14116]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (4901/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 14116 in Urdu