الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
حدیث نمبر: 14119
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَعَرَفْتُ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْجُوعَ، فَخَرَجْتُ حَتَّى أَتَيْتُ أُمَّ سُلَيْمٍ - وَهِيَ أُمُّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - كَانَتْ تَحْتَ مَالِكِ بْنِ أَبِي أَنَسٍ فَقُلْتُ: يَا أُمَّ سُلَيْمٍ، إِنِّي عَرَفْتُ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْجُوعَ، فَهَلْ عِنْدَكِ مِنْ شَيْءٍ؟ فَقَالَتْ: عِنْدِي شَيْءٌ، وَأَشَارَتْ بِكَفِّهَا. فَقُلْتُ لَهَا: اصْنَعِي وَانْعَمِي. فَأَرْسَلْتُ أَنَسًا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: سَارِّهِ فِي أُذُنِهِ وَادْعُهُ. فَلَمَّا أَقْبَلَ أَنَسٌ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَرْسَلَكَ أَبُوكَ يَدْعُونَا يَا بُنَيَّ؟". قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ:" اذْهَبُوا بِاسْمِ اللَّهِ". قَالَ: فَأَدْبَرَ أَنَسٌ يَشْتَدُّ حَتَّى أَتَى أَبَا طَلْحَةَ فَقَالَ: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَتَاكَ فِي النَّاسِ. قَالَ: فَخَرَجْتُ حَتَّى لَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ الْبَابِ عَلَى مُسْتَرَاحِ الدَّرَجَةِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَاذَا صَنَعْتَ بِنَا؟ إِنَّمَا عَرَفْتُ فِي وَجْهِكَ الْجُوعَ فَصَنَعْنَا لَكَ شَيْئًا تَأْكُلُهُ. قَالَ:" ادْخُلْ وَأَبْشِرْ". قَالَ: فَأَخَذَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَمَعَهَا فِي الصَّحْفَةِ بِيَدِهِ، ثُمَّ أَصْلَحَهَا فَقَالَ:" هَلْ مِنْ؟". كَأَنَّهُ يَعْنِي الْأُدْمَ، قَالَ: فَأَتَوْهُ بِعُكَّتِهِمْ فِيهَا شَيْءٌ، أَوْ لَيْسَ فِيهَا شَيْءٌ. فَقَالَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِهِ، فَأَسْكَبَ مِنْهَا السَّمْنَ ثُمَّ قَالَ:" أَدْخِلْ عَلَيَّ عَشَرَةً عَشَرَةً". فَأَكَلُوا كُلُّهُمْ فَشَبِعُوا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْفَضْلِ الَّذِي فَضَلَ:" كُلُوا أَنْتُمْ وَعِيَالُكُمْ". فَأَكَلُوا وَشَبِعُوا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ: وَهُمْ زُهَاءُ مِائَةٍ. وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں داخل ہوا، مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر بھوک کے آثار نظر آئے، تو میں سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے پاس آیا، راوی کہتے ہیں: وہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں، یہ پہلے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے والد مالک کی اہلیہ تھیں (پھر انہوں نے سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے شادی کر لی تھی) میں نے کہا: اے ام سلیم مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر بھوک کے آثار کا اندازہ ہوا ہے، کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے، انہوں نے کہا: میرے پاس تھوڑی سی چیز ہے، انہوں نے اپنی ہتھیلی کے ذریعے اشارہ کر کے کہا:، تو میں نے ان سے کہا: تم اسے ہی تیار کرو اور اچھی طرح تیار کرنا، پھر میں نے انس کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا، میں نے کہا: تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کان میں سرگوشی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت دے دو، جب سیدنا انس رضی اللہ عنہ آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ہمارے بیٹے! کیا تمہارے باپ نے تمہیں بھیجا ہے، اور اس نے ہماری دعوت کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اللہ کا نام لے کر چل پڑو، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ جلدی سے چلتے ہوئے سیدنا ابوطلہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں سمیت آپ کے پاس آ رہے ہیں، راوی کہتے ہیں: میری ملاقات دروازے کے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ آپ نے ہمارے ساتھ کیا کیا ہے، مجھے تو آپ کے چہرے پر بھوک کے آثار محسوس ہوئے تھے، تو ہم نے تو آپ کے لئے کھانا تیار کیا تھا، تاکہ آپ کچھ کھا لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اندر چلو اور خوشخبری حاصل کرو، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا لیا، آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اسے ایک پیالے میں ڈالا، پھر آپ اسے ٹھیک کرنے لگے، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا کچھ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سالن تھی، تو وہ لوگ اپنی کپی لے آئے، جس میں تھوڑی سی چیز موجود تھی، یا شاید کچھ بھی نہیں تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اس میں سے گھی نچوڑا، پھر آپ نے فرمایا: دس دس آدمیوں کو میرے پاس اندر لاتے رہو، وہ سب لوگ کھانا کھاتے رہے، اور سیر ہوتے رہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اضافی بچ جانے والے کھانے کے بارے میں یہ فرمایا کہ اسے تم لوگ اور تمہارے عیال کھا لیں، تو انہوں نے بھی کھا لیا اور وہ بھی سیر ہو گئے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”ان لوگوں کی تعداد ایک سو کے قریب تھی“ ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14119]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”ان لوگوں کی تعداد ایک سو کے قریب تھی“ ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14119]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابر يعلى فى المسند (1426) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4729)، أخرجه موطأ مالك برقم: 1725، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 43، وأخرجه فتح الباري برقم: 3385، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4729، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2786، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3812، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6494»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14119 in Urdu