الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
حدیث نمبر: 14130
وَعَنْ مَسْعُودِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ: بَعَثْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةً ثُمَّ ذَهَبْتُ فِي حَاجَةٍ، فَرَدَّ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَطْرَهَا. فَرَجَعْتُ إِلَى أُمِّ خُنَاسٍ زَوْجَتِهِ فَإِذَا عِنْدَهَا لَحْمٌ فَقُلْتُ: يَا أُمَّ خُنَاسٍ مَا هَذَا اللَّحْمُ؟ قَالَتْ: رَدَّهُ إِلَيْنَا خَلِيلُكَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الشَّاةِ الَّتِي بَعَثْتَ بِهَا إِلَيْهِ. قَالَ: مَا لَكِ لَا تُطْعِمِيهِ عِيَالَكَ؟ قَالَتْ: هَذَا سُؤْرُهُمْ وَكُلُّهُمْ قَدْ أَطْعَمْتُ، وَكَانُوا يَذْبَحُونَ الشَّاتَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ وَلَا تُجْزِئُ عَنْهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا مسعود بن خالد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایک بکری بھجوائی، پھر کسی کام کے سلسلے میں چلا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نصف حصہ ان لوگوں کو واپس بھجوا دیا، جب میں اُم خناس کے پاس واپس آیا، راوی کہتے ہیں، یعنی اپنی اہلیہ کے پاس واپس آیا، تو ان کے پاس گوشت موجود تھا، میں نے کہا: اے ام خناس! یہ گوشت کہاں سے آیا ہے، اس نے کہا: یہ آپ کے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بکری میں سے ہمیں بھیجا ہے، جو آپ نے ان کی طرف بھجوائی تھی، تو سیدنا مسعود بن خالد نے کہا: پھر تم نے اس کو اپنے گھر والوں کو کیوں نہیں کھلایا؟ تو اس خاتون نے کہا: یہ ان لوگوں کا بچایا ہوا ہے، ان سب لوگوں کو میں کھانا کھلا چکی ہوں (راوی کہتے ہیں) حالانکہ وہ اتنے افراد تھے کہ اگر ان کے لئے دو یا تین بکریاں بھی ذبح کی جاتیں، تو وہ ان کے لئے کفایت نہیں کرتی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14130]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14130]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (335/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14130 in Urdu