الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. بَابٌ مِنْهُ فِي طَاعَتِهِمْ .
ان کا اطاعت کرنا
حدیث نمبر: 14148
وَعَنِ الْوَازِعِ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْأَشَجَّ: الْمُنْذِرَ بْنَ ابْنِ عَاصِمٍ، أَوْ عَامِرَ بْنَ الْمُنْذِرِ، وَمَعَهُمْ رَجُلٌ مُصَابٌ، فَانْتَهَوْا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَأَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَثَبُوا عَنْ رَوَاحِلِهِمْ، فَقَبَّلُوا يَدَهُ، ثُمَّ نَزَلَ الْأَشَجُّ فَعَقَلَ رَوَاحِلَهُمْ، وَأَخْرَجَ عَيْبَتَهُ فَفَتَحَهَا، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَشُجُّ، إِنَّ فِيكَ خَلَّتَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ: الْحِلْمُ، وَالْأَنَاةُ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَا أَتَخَلَّقُهُمَا، أَوْ جَبَلَنِي اللَّهُ عَلَيْهِمَا؟ قَالَ:" بَلْ جَبَلَكَ اللَّهُ عَلَيْهِمَا". قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَبَلَنِي عَلَى خَلَّتَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ. فَقَالَ الْوَازِعُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ مَعِي خَالًا مُصَابًا، فَادْعُ اللَّهَ لَهُ. قَالَ:" أَيْنَ هُوَ؟ ائْتِنِي بِهِ". قَالَ: فَصَنَعَتُ بِهِ مِثْلَ مَا صَنَعَ الْأَشَجُّ: أَلْبَسْتُهُ ثَوْبَيْهِ فَأَتَيْتُهُ، فَأَخَذَ طَائِفَةً مِنْ رِدَائِهِ فَرَفَعَهَا حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطِهِ، ثُمَّ ضَرَبَ بِظَهْرِهِ. قَالَ:" اخْرُجْ عَدُوَّ اللَّهِ". فَوَلَّى وَجْهَهُ وَهُوَ يَنْظُرُ نَظَرَ رَجُلٍ صَحِيحٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ هِنْدُ بِنْتُ الْوَازِعِ وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ هِنْدُ بِنْتُ الْوَازِعِ وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا وازع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میرے ساتھ اشج بن منذر بن عاصم تھے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) عامر بن منذر تھے، ان کے ساتھ ایک ایسا فرد تھا، جسے جنون لاحق تھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، جب ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، تو اپنی سواریوں سے اچھل کر اترے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دست بوسی کی، پھر اشج نیچے اترے، انہوں نے ان لوگوں کی سواریوں کو باندھا، اپنا تھیلا نکالا، اُسے کھولا (اور لباس تبدیل کر کے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کو سلام کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اشج! تمہارے اندر دو خصوصیات پائی جاتی ہیں، ان دونوں کو اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول پسند کرتے ہیں۔ ”حلم“ (یعنی بردباری) اور ”اناۃ“ (یعنی جلدبازی نہ کرنا) انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ میں نے ازخود اختیار کی ہیں؟ یا اللہ تعالیٰ نے میری جبلت میں شامل کی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری جبلت میں شامل کی ہیں، تو انہوں نے عرض کی: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے میری جبلت میں دو ایسی عادات ڈالی ہیں، جنہیں اللہ اور اس کا رسول پسند کرتے ہیں، سیدنا وازع رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! ہمارے ساتھ ایک رشتہ دار ہے، جس پر جن آیا ہوا ہے، تو آپ اس کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کہاں ہے؟ اسے میرے پاس لے کر آؤ! راوی کہتے ہیں: میں نے اس آدمی کے ساتھ بھی وہی سلوک کیا، جو طرز عمل سیدنا اشج رضی اللہ عنہ نے اختیار کیا تھا، میں نے اسے عمدہ لباس پہنایا، پھر میں اسے لے کر آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر پکڑی اور اسے بلند کیا، یہاں تک کہ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغل کی سفیدی نظر آنے لگی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی پشت پر ہاتھ مارا، اور فرمایا: اے اللہ کے دشمن! نکل جاؤ، تو وہ منہ پھیر کر چلا گیا اور پھر وہ شخص صحیح طور پر دیکھنے لگا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک خاتون ہند بنت وازع ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14148]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک خاتون ہند بنت وازع ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14148]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12460)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14148 in Urdu