الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. بَابٌ فِي التَّيَمُّمِ .
تیمم کا بیان
حدیث نمبر: 1417
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَيْضًا، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" فِي التَّيَمُّمِ بِالصَّعِيدِ أَنْ يَضْرِبَ بِكَفَّيْهِ عَلَى الثَّرَى، ثُمَّ يَمْسَحُ بِهِمَا وَجْهَهُ، ثُمَّ يَضْرِبُ ضَرْبَةً أُخْرَى فَيَمْسَحُ بِهِمَا ذِرَاعَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْجَزَرِيُّ، قَالَ أَبُو زُرْعَةَ: مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْجَزَرِيُّ، قَالَ أَبُو زُرْعَةَ: مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے ہی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات منقول ہے: مٹی کے ذریعے تیمم کرنے کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے: کہ آدمی اپنی ہتھیلیاں زمین پر مارے گا اور پھر ان دونوں کے ذریعے اپنے چہرے پر مسح کر لے گا، پھر وہ ایک اور ضرب مارے گا اور ان دونوں کے ذریعے کہنیوں تک دونوں بازؤں کا مسح کر لے گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد جزری ہے، امام ابوزرعہ فرماتے ہیں: یہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1417]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد جزری ہے، امام ابوزرعہ فرماتے ہیں: یہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1417]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6088»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً، اس کی سند میں سلیمان بن داود الجزری متروک راوی ہے۔
Majma al-Zawa'id Hadith 1417 in Urdu