الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
65. بَابٌ فِي حُسْنِ خُلُقِهِ ، وَحَيَائِهِ ، وَحُسْنِ مُعَاشَرَتِهِ .
نبی اکرم ﷺ کے اچھے اخلاق، آپ کی حیاء اور آپ کے عمدہ طرز سلوک کا بیان
حدیث نمبر: 14196
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَيْضًا قَالَ: خَدَمْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَشْرَ سِنِينَ مَا دَرَيْتُ شَيْئًا قَطُّ وَافَقَهُ، وَلَا شَيْئًا قَطُّ خَالَفَهُ، رَضِيَ مِنَ اللَّهِ بِمَا كَانَ، وَإِنْ كَانَ بَعْضُ أَزْوَاجِهِ لَيَقُولُ: لَوْ فَعَلْتَ كَذَا وَكَذَا يَقُولُ:" دَعُوهُ ; فَإِنَّهُ لَا يَكُونُ إِلَّا مَا أَرَادَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -". وَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - انْتَقَمَ لِنَفْسِهِ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا إِنِ انْتُهِكَتْ لِلَّهِ حُرْمَةٌ، فَانِ انْتُهِكَتْ لِلَّهِ حُرْمَةٌ كَانَ أَشَدَّ النَّاسِ غَضَبًا لِلَّهِ، وَمَا عُرِضَ عَلَيْهِ أَمْرَانِ إِلَّا اخْتَارَ أَيْسَرَهُمَا مَا لَمْ يَكُنْ فِيهِ سُخْطٌ لِلَّهِ، فَانْ كَانَ فِيهِ لِلَّهِ سُخْطٌ كَانَ أَبْعَدَ النَّاسِ مِنْهُ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دس سال خدمت کی ہے، مجھے نہیں یاد کہ کبھی ایسا ہوا ہو، کہ آپ نے کبھی کسی چیز کی موافقت کی ہو، یا کسی چیز کی مخالفت کی ہو، اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو بھی سامنے آتا تھا، آپ اس سے راضی ہوتے تھے، اگر آپ کی ازواج میں سے کوئی خاتون یہ کہہ دیتی تھیں: اگر تم اس طرح اور اس طرح کر لیتے تو یہ مناسب تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: اسے رہنے دو! کیونکہ ہو گا صرف وہی، جو اللہ تعالیٰ نے ارادہ کیا ہو، میں نے کبھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا کہ آپ نے اپنی ذات کے لئے کسی حوالے سے انتقام لیا ہو، البتہ جب اللہ تعالیٰ کی کسی حرمت کی پامالی ہوتی تھی، تو معاملہ مختلف تھا، جب اللہ تعالیٰ کی کسی حرمت کو پامال کیا جاتا تھا، تو اللہ تعالیٰ کے بارے میں، آپ سب سے زیادہ غضبناک ہوتے تھے اور جب بھی آپ کے سامنے دو معاملات پیش کیے گئے، تو آپ نے اس کو اختیار کیا، جو زیادہ آسان ہوتا تھا، جبکہ اس میں اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا پہلو نہ پایا جاتا ہو، اگر اس میں ناراضگی کا پہلو پایا جاتا ہوتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے سب سے زیادہ دور رہتے تھے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: صحیح میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14196]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: صحیح میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14196]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1100)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14196 in Urdu