🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. بَابٌ فِي مَرَضِهِ ، وَوَفَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا أَطْلَعَهُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ مِنْ ذَلِكَ .
نبی اکرم ﷺ کی بیماری اور آپ ﷺ کی وفات کا بیان اور اس بات کا بیان کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو اس حوالے سے مطلع کر دیا تھا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14238
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: لَمَّا بَعَثَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْيَمَنِ، خَرَجَ مَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُوصِيهِ، وَمُعَاذٌ رَاكِبٌ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْشِي تَحْتَ رَاحِلَتِهِ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ:" يَا مُعَاذُ، إِنَّكَ عَسَى أَلَّا تَلْقَانِي بَعْدَ عَامِي هَذَا، وَلَعَلَّكَ أَنْ تَمُرَّ بِمَسْجِدِي هَذَا، وَقَبْرِي". فَبَكَى مُعَاذٌ جَشَعًا ; لِفِرَاقِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ الْتَفَتَ فَأَقْبَلَ بِوَجْهِهِ نَحْوَ الْمَدِينَةِ، فَقَالَ:" إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِيَ الْمُتَّقُونَ، مَنْ كَانُوا، وَحَيْثُ كَانُوا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَقَالَ فِي أَحَدِهِمَا: عَنْ عَاصِمِ بْنِ حُمَيْدٍ أَنَّ مُعَاذًا، وَقَالَ وَفِيهَا: قَالَ:" لَا تَبْكِ يَا مُعَاذُ، الْبُكَاءُ - أَوْ إِنَّ الْبُكَاءَ - مِنَ الشَّيْطَانِ". وَرِجَالُ الْإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، وَعَاصِمِ بْنِ حُمَيْدٍ، وَهُمَا ثِقَتَانِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن کی طرف بھیجا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان کے ساتھ نکلے، آپ انہیں تلقین کر رہے تھے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سوار تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی سواری کے ساتھ پیدل چل رہے تھے، جب آپ گفتگو کر کے فارغ ہوئے، تو آپ نے فرمایا: اے معاذ! ہو سکتا ہے اس سال کے بعد ہماری ملاقات نہ ہو، ہو سکتا ہے کہ تمہارا گزر میری اس مسجد سے اور میری قبر کے پاس سے ہو، تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جدائی کی پریشانی کی وجہ سے رو پڑے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رخ پھیرا، آپ نے مدینہ منورہ کی طرف رخ کیا اور ارشاد فرمایا: ”میرے سب سے زیادہ قریب لوگ پرہیزگار ہوں گے، خواہ وہ جو بھی ہوں، اور جہاں بھی ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، انہوں نے ایک سند میں یہ کہا: ہے: عاصم بن حمید کے حوالے سے یہ بات منقول ہے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے یہ بات روایت کی ہے، اور اس روایت میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اے معاذ! تم نہ روؤ! کیونکہ رونا، شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔“ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔ دونوں اسناد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف راشد بن سعد اور عاصم بن حمید کا معاملہ مختلف ہے، اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14238]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (121/20) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (235/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14238 in Urdu