الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. بَابُ تَخْيِيرِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ
نبی اکرم ﷺ کو دنیا اور آخرت کے درمیان اختیار دیا جانا
حدیث نمبر: 14247
عَنْ أَبِي مُوَيْهِبَةَ - مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ فَقَالَ:" يَا أَبَا مُوَيْهِبَةَ، إِنِّي قَدْ أُمِرْتُ أَنْ أَسْتَغْفِرَ لِأَهْلِ الْبَقِيعِ، فَانْطَلِقْ مَعِي". فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ، فَلَمَّا وَقَفَ بَيْنَ أَظْهُرِهُمْ قَالَ:" السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْمَقَابِرِ، لِيُهْنِكُمْ مَا أَصْبَحْتُمْ فِيهِ مِمَّا أَصْبَحَ النَّاسُ فِيهِ، لَوْ تَعْلَمُونَ مَا نَجَّاكُمُ اللَّهُ مِنْهُ: أَقْبَلَتِ الْفِتَنُ كَقِطْعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يَتْبَعُ آخِرُهَا أَوَّلَهَا، الْآخِرَةُ شَرٌّ مِنَ الْأُولَى". ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيَّ، فَقَالَ:" يَا أَبَا مُوَيْهِبَةَ، إِنِّي قَدْ أُوتِيتُ مَفَاتِيحَ خَزَائِنِ الدُّنْيَا وَالْخُلْدَ فِيهَا، ثُمَّ الْجَنَّةَ، وَخُيِّرْتُ بَيْنَ ذَلِكَ، وَبَيْنَ لِقَاءِ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - وَالْجَنَّةِ". قَالَ: قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، فَخُذْ مَفَاتِيحَ الدُّنْيَا وَالْخُلْدَ فِيهَا، ثُمَّ الْجَنَّةَ. قَالَ:" لَا وَاللَّهِ يَا أَبَا مُوَيْهِبَةَ، لَقَدِ اخْتَرْتُ لِقَاءَ رَبِّي، ثُمَّ الْجَنَّةَ".
ثُمَّ اسْتَغْفَرَ لِأَهْلِ الْبَقِيعِ، ثُمَّ انْصَرَفَ. فَبَدَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي وَجَعِهِ الَّذِي قَبَضَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - حِينَ أَصْبَحَ.
ثُمَّ اسْتَغْفَرَ لِأَهْلِ الْبَقِيعِ، ثُمَّ انْصَرَفَ. فَبَدَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي وَجَعِهِ الَّذِي قَبَضَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - حِينَ أَصْبَحَ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام سیدنا ابومویبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نصف رات کے وقت مجھے بھیجا، آپ نے فرمایا: اے ابومویہبہ! مجھے یہ حکم دیا گیا ہے میں اہل بقیع کے لئے دعائے مغفرت کروں، تو تم میرے ساتھ چلو، میں آپ کے ساتھ روانہ ہوا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے درمیان پہنچے تو آپ نے فرمایا: ”اے قبرستان والو! تم پر سلامتی نازل ہو، تم لوگ جس صورت حال میں ہو، اس کے حوالے سے تمہیں مبارک باد ہے، اس چیز کے مقابلے میں جس میں لوگ مبتلاء ہیں، اگر تم یہ بات جان لو! کہ اللہ تعالیٰ نے اس سے نجات عطا کر دی ہے، فتنے یوں آئیں گے، جس طرح تاریک رات کے ٹکڑے ہوتے ہیں اور ان میں بعد والا، پہلے والے کے پیچھے آ جائے گا، اور بعد والا پہلے سے زیادہ برا ہو گا۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: اے ابومویہبہ! مجھے دنیا کے خزانوں اور ہمیشہ دنیا میں رہنے اور پھر جنت میں چلے جانے کی کنجیاں عطا کی گئیں، پھر مجھے اس بارے میں (یعنی دنیا میں ہمیشہ رہنے) اور پروردگار کی بارگاہ حاضر ہونے (یعنی ابھی انتقال کر جانے) اور پھر جنت میں چلے جانے کے درمیان اختیار دیا گیا“ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ دنیا اور اس میں ہمیشہ رہنے اور پھر جنت (میں چلے جانے) کی چابیاں حاصل کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! اللہ کی قسم! اسے ابومویہبہ! میں اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضری پھر جنت (میں چلے جانے) کو اختیار کرتا ہوں۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل بقیع کے لئے دعائے مغفرت کی، پھر آپ واپس تشریف لے گئے، تو آپ کی اس بیماری کا آغاز ہوا، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14247]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (489/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 14247 in Urdu