الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابٌ جَامِعٌ فِي فَضْلِهِ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے فضائل کا مجموعہ
حدیث نمبر: 14320
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ أَبَا بَكْرٍ نَالَ مِنْ عُمَرَ شَيْئًا، ثُمَّ قَالَ: اسْتَغْفِرْ لِي يَا أَخِي، فَغَضِبَ عُمَرُ، فَقَالَ ذَلِكَ مَرَّاتٍ فَغَضِبَ عُمَرُ، فَذَكَرَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَانْتَهَوْا إِلَيْهِ وَجَلَسُوا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَسْأَلُكَ أَخُوكَ أَنْ تَسْتَغْفِرَ لَهُ فَلَا تَفْعَلُ؟". فَقَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ نَبِيًّا مَا مِنْ مَرَّةٍ يَسْأَلُنِي إِلَّا وَأَنَا أَسْتَغْفِرُ لَهُ، وَمَا مِنْ خَلْقِ اللَّهِ أَحَبُّ إِلَيَّ بَعْدَكَ مِنْهُ. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَأَنَا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا مِنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُؤْذُونِي فِي صَاحِبِي فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - بَعَثَنِي بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ، فَقُلْتُمْ: كَذَبْتَ، وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: صَدَقْتَ، وَلَوْلَا أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - سَمَّاهُ صَاحِبًا، لَاتَّخَذْتُهُ خَلِيلًا، وَلَكِنْ أُخُوَّةٌ لِلَّهِ، أَلَا فَسُدُّوا كُلَّ خَوْخَةٍ إِلَّا خَوْخَةَ ابْنِ أَبِي قُحَافَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہا:، اور پھر اس کے بعد انہوں نے کہا: اے میرے بھائی! آپ میرے لئے دعائے مغفرت کریں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غصے میں آ گئے (اور انہوں نے انکار کر دیا) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے چند مرتبہ یہ بات کہی لیکن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غصے میں تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، جب لوگ آپ کے پاس آئے اور وہاں بیٹھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بھائی نے تم سے یہ کہا: تم اس کے لیے دعائے مغفرت کرو، تو تم نے ایسا نہیں کیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ نبی بنا کر مبعوث کیا ہے۔ انہوں نے جب بھی مجھ سے یہ کہا: تو میں نے ان کے لئے ہمیشہ دعائے مغفرت کی، آپ کے بعد میرے نزدیک مخلوق میں کوئی بھی ان سے زیادہ محبوب نہیں ہے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: جس ذات نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میرا بھی یہ عالم ہے کہ میرے نزدیک آپ کے بعد ان سے زیادہ محبوب اور کوئی نہیں ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے ساتھی کے بارے میں تم لوگ مجھے اذیت نہ پہنچاؤ، اللہ تعالیٰ نے مجھے ہدایت اور دین حق کے ہمراہ مبعوث کیا، تو تم لوگوں نے کہا: آپ غلط کہہ رہے ہیں، اور ابوبکر نے کہا: آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، اگر اللہ تعالیٰ نے اس کا نام صاحب نہ رکھا ہوتا تو میں نے اسے خلیل بنا لینا تھا، لیکن بھائی چارہ اللہ تعالیٰ کے لئے ہے، خبردار! تم لوگ ابوقحافہ کے بیٹے کے مخصوص دروازے کے علاوہ ہر دروازہ بند کر دو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14320]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14320]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13383)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13383»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14320 in Urdu