🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. بَابٌ فِي قَوْلِهِ : الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ .
نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان کا بیان: پانی (یعنی منی کے خروج سے) پانی (یعنی غسل لازم) ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1433
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: انْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي طَلَبِ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَدَعَاهُ، فَخَرَجَ الْأَنْصَارِيُّ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ مَاءً، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا لِرَأْسِكَ؟" قَالَ: دَعَوْتَنِي وَأَنَا مَعَ أَهْلِي، فَخِفْتُ أَنْ أَحْتَبِسَ عَلَيْكَ فَعَجِلْتُ، فَقُمْتُ وَصَبَبْتُ عَلَيَّ الْمَاءَ ثُمَّ خَرَجْتُ، فَقَالَ:" هَلْ كُنْتَ أَنْزَلْتَ؟" قَالَ: لَا. قَالَ:" إِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ فَلَا تَغْتَسِلَنَّ، اغْسِلْ مَا مَسَّ الْمَرْأَةَ مِنْكَ، وَتَوَضَّأْ وُضُوءَكَ لِلصَّلَاةِ ; فَإِنَّ الْمَاءَ مِنَ الْمَاءِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ زَيْدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، وَأَبُو سَلَمَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ، وَزَيْدٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک انصاری شخص کو طلب کرنے کے لیے تشریف لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے بلایا، جب وہ انصاری گھر سے باہر آیا، تو اُس کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارے سر کو کیا ہوا ہے؟ اس نے عرض کی: جب آپ نے مجھے بلایا تھا، اس وقت میں اپنی بیوی کے ساتھ تھا، مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں میری وجہ سے آپ کو انتظار نہ کرنا پڑے، میں جلدی سے اُٹھا میں نے اپنے اوپر پانی بہایا اور باہر آ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہیں انزال ہو گیا تھا؟ اُس نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اس طرح کرو، تو غسل ہرگز نہ کرو، عورت کا جو مواد تمہیں لگ جاتا ہے، اُس کو دھو لو، اور پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کر لو، کیونکہ پانی، پانی کی وجہ سے لازم ہوتا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے زید بن سعد کے حوالے سے، ابوسلمہ بن عبدالرحمن بن عوف کے حوالے سے، اُن کے والد سے نقل کی ہے، ابوسلمہ نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے، اور زید نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے، میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1433]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1433 in Urdu