الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابٌ جَامِعٌ فِي فَضْلِهِ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے فضائل کا مجموعہ
حدیث نمبر: 14337
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَارْتَدَّتِ الْعَرَبُ، وَاشْرَأَبَّ النِّفَاقُ ; فَنَزَلَ بِأَبِي مَا لَوْ نَزَلَ بِالْجِبَالِ الرَّاسِيَاتِ لَهَاضَهَا. قَالَتْ: فَمَا اخْتَلَفُوا فِي نُقْطَةٍ إِلَّا طَارَ أَبِي بِحَظِّهَا وَسِنَانِهَا. ثُمَّ ذَكَرَتْ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقَالَتْ: كَانَ وَاللَّهِ أَحْوَذِيًّا نَسِيجَ وَحْدِهِ، قَدْ أَعَدَّ لِلْأُمُورِ أَقْرَانَهَا.
قَالَ الرِّيَاشِيُّ: يُقَالُ لِلرَّجُلِ الْبَارِعِ الَّذِي لَا يُشَبَّهُ بِهِ أَحَدٌ: نَسِيجُ وَحْدِهِ، وَعُيَيْرُ وَحْدِهِ، وَيُقَالُ: جَلِيسُ وَحْدِهِ، وَقَالَ الشَّاعِرُ:
جَاءَتْ بِهِ مُعْتَجِرًا بِبُرْدِهِ سَفْوَاءَ تُرْدِي بِنَسِيجِ وَحْدِهِ يَقْدَحُ قَيْسًا كُلَّهَا بِزَنْدِهِ
مَنْ يَلْقَهُ مِنْ بَطَلٍ يَسْرَنْدِهِ.
أَيْ يَعْلُوهُ قَالَ الرِّيَاشَيُّ: وَأَنْشَدَنِي الْأَصْمَعِيُّ:
مَا بَالُ هَذَا الْيَوْمِ يَغْرَنْدِينِي أَدْفَعُهُ عَنِّي وَيَسْرَنْدِينِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ مِنْ طُرُقٍ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا ثِقَاتٌ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، تو عرب مرتد ہو گئے اور نفاق بلند ہو گیا، میرے والد کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا کہ اگر وہ صورتحال مضبوط پہاڑوں پر نازل ہوتی، تو انہیں بھی توڑ کے رکھ دیتی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: لوگوں نے جس بھی نقطہ کے بارے میں خلل کا اظہار کیا، تو میرے والد اس کے تمام تر لوازمات کو لے کر وہاں تک پہنچے، جن کے ذریعے اسے ٹھیک کیا جا سکے۔ پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات کہی: اللہ کی قسم! وہ بڑی ہمت والے تھے، اور بے مثل شخصیت کے مالک تھے، انہوں نے تمام امور کے لیے مناسب تیاری کی۔ یہاں ریاشی نامی راوی نے یہ بات کہی ہے: جب کوئی شخص ایسا ماہر ہو کہ کسی کو اُس کے مشابہ قرار نہ دیا جا سکے، تو اس کے یہ لفظ استعمال کیے جاتے ہیں: ”نسیج وحده - عییر وحده - جحیش وحده۔“ کسی شاعر نے کہا: ہے: ”وہ سواری اس شخص کو لے کر آئی، جس شخص نے اپنی چادر لپیٹی ہوئی تھی اور وہ سواری چھوٹی پیشانی والی تھی، وہ سواری تیزی سے ایک بے مثال شخص کو لے کر آئی، وہ پتھر کو رگڑ کر، قیس کو آگ لگانے کی کوشش کرتا ہے، اور جو بھی سورما اُس کے سامنے آتا ہے، وہ اسے سرنگوں کر لیتا ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: یعنی وہ اس پر غالب آ جاتا ہے۔ ریاشی بیان کرتے ہیں: اصمعی نے مجھے یہ اشعار سنائے: ”اس نیند کا کیا معاملہ ہے؟ جو مجھ پر طاری ہو رہی ہے، میں اُسے اپنے سے پرے کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور وہ مجھ پر غالب آ رہی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14337]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14337]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14337 in Urdu