الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. بَابٌ فِي قَوْلِهِ : الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ .
نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان کا بیان: پانی (یعنی منی کے خروج سے) پانی (یعنی غسل لازم) ہوتا ہے
حدیث نمبر: 1435
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَابَ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَسَلَّمَ، وَالْأَنْصَارِيُّ عَلَى بَطْنِ امْرَأَتِهِ، فَرَدَّ عَلَيْهِ وَهُوَ عَلَيْهَا، ثُمَّ سَلَّمَ الثَّانِيَةَ، فَرَدَّ عَلَيْهِ وَلَمْ يَقُمْ، ثُمَّ انْصَرَفَ لَمَّا لَمْ يَأْذَنْ لَهُ. فَقَامَ الْآخَرُ قَبْلَ أَنْ يَفْرُغَ وَخَرَجَ فِي أَثَرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَطْلُبُهُ. قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ قَائِمٌ فَاجْتَمَعْنَا إِلَيْهِ، وَاغْتَسَلَ الرَّجُلُ فِي نَهْرٍ إِلَى جَانِبِ دَارِهِ، فَأَقْبَلَ وَقَدِ اغْتَسَلَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدِ اغْتَسَلَ وَمَا وَجَبَ عَلَيْهِ الْغُسْلُ"، فَجَاءَ الرَّجُلُ يَعْتَذِرُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ بِأَمْرِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اغْتَسَلْتَ وَلَمْ يَجِبْ عَلَيْكَ الْغُسْلُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ. وَفِي الْبَزَّارِ عَنْهُ:" إِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ أَهْلَهُ فَأَقْحَطَ فَلَا غُسْلَ".
وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدَ بْنَ شُعَيْبٍ، فَإِنِّي لَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے دروازے پر تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کیا، وہ شخص اُس وقت اپنی بیوی کے قریب تھا، اُس نے بیوی کی قربت میں آپ کو سلام کا جواب دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری مرتبہ سلام کیا، تو اُس شخص نے (سلام کا) جواب دے دیا، لیکن اُٹھا نہیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اندر آنے کا نہیں کہا: گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لے گئے، وہ شخص فارغ ہونے سے پہلے اُٹھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کرتا ہوا آپ کے پیچھے آیا، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو وہ کھڑا ہوا تھا، ہم اس کے پاس اکٹھے ہو گئے، اس نے اپنے گھر کے پاس موجود ایک ندی میں غسل کیا تھا، جب وہ آیا تو وہ غسل کر چکا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس نے غسل کر لیا ہے، حالانکہ اس پر غسل واجب نہیں ہوا ہے، وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں معذرت کرنے کے لیے آیا، اس نے آپ کو اپنی صورت حال کے بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے غسل کر لیا، حالانکہ تم پر غسل واجب نہیں تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جب کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ قربت کرے، اور اُسے انزال نہ ہو، تو غسل لازم نہیں ہو گا“ امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، امام طبرانی کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، صرف امام طبرانی کے استاد محمد بن شعیب کا معاملہ مختلف ہے، میں اُن سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1435]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 1435 in Urdu