الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابٌ فِيمَا وَرَدَ مِنَ الْفَضْلِ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ، وَغَيْرِهِمَا مِنَ الْخُلَفَاءِ ، وَغَيْرِهِمْ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ دیگر خلفاء اور دیگر لوگوں کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 14386
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ غَدَاةٍ بَعْدِ طُلُوعِ الشَّمْسِ فَقَالَ:" رَأَيْتُ قُبَيْلَ الْفَجْرِ كَأَنِّي أُعْطِيتُ الْمَقَالِيدَ وَالْمَوَازِينَ. فَأَمَّا الْمَقَالِيدُ فَهَذِهِ الْمَفَاتِيحُ. وَأَمَّا الْمَوَازِينُ فَهَذِهِ الَّتِي يُوزَنُ بِهَا، فَوُضِعْتُ فِي كِفَّةٍ وَوُضِعَتْ أُمَّتِي فِي كِفَّةٍ، فَوُزِنْتُ بِهِمْ فَرَجَحْتُ. ثُمَّ جِيءَ بِأَبِي بَكْرٍ، فَوُزِنَ بِهِمْ فَوَزَنَ. ثُمَّ جِيءَ بِعُمْرَ، فَوُزِنَ بِهِمْ فَوَزَنَ. ثُمَّ جِيءَ بِعُثْمَانَ، فَوُزِنَ بِهِمْ. ثُمَّ رُفِعَتْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَرَجَحَ بِهِمْ". فِي الْجَمِيعِ. وَقَالَ:" ثُمَّ جِيءَ بِعُثْمَانَ فَوُضِعَ فِي كِفَّةٍ وَوُضِعَتْ أُمَّتِي فِي كِفَّةٍ، فَرَجَحَ بِهِمْ، ثُمَّ رُفِعَتْ"، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دن سورج نکلنے کے بعد صبح کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صبح صادق سے کچھ پہلے میں نے دیکھا کہ جیسے مجھے مقالید اور موازین عطا کیے گئے ہیں، جہاں تک مقالید کا سوال ہے، تو اس سے مراد چابیاں ہیں، اور جہاں تک موازین کا معاملہ ہے، تو اس سے مراد وہ چیز ہے، جس کے ذریعے وزن کیا جاتا ہے، تو مجھے ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری امت کو دوسرے پلڑے میں رکھا گیا، تو میں ان سب سے زیادہ وزنی تھا اور میرا پلڑا بھاری ہو گیا، پھر ابوبکر کو لایا گیا، اور اس کا وزن ان لوگوں کے ساتھ کیا گیا تو وہ وزنی تھا، پھر عمر کو لایا گیا اور اس کا وزن ان لوگوں کے ساتھ کیا گیا، تو وہ وزنی تھا، پھر عثمان کو لایا گیا، اس کا وزن ان لوگوں کے ساتھ کیا گیا پھر اس ترازو کو اٹھا لیا گیا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ ان سب سے زیادہ وزنی تھا“ تمام روایت میں یہی الفاظ ہیں، اور اس میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”پھر عثمان کو لایا گیا اسے ایک پلڑے میں رکھا گیا، اور میری امت کو دوسرے پلڑے میں رکھا گیا، تو عثمان ان سب سے وزنی تھا پھر وہ پلڑا اٹھا لیا گیا۔“ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14386]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (5469)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5446»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14386 in Urdu