🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. بَابٌ فِي قَوْلِهِ : الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ .
نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان کا بیان: پانی (یعنی منی کے خروج سے) پانی (یعنی غسل لازم) ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1441
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ عَمَّا يُوجِبُ الْغُسْلَ مِنَ الْجِمَاعِ، وَعَنِ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ، وَعَمَّا يَحِلُّ مِنَ الْحَائِضِ. فَقَالَ مُعَاذٌ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ:" إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ، وَأَمَّا الصَّلَاةُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ فَتَوَشَّحَ بِهِ، وَأَمَّا مَا يَحِلُّ مِنَ الْحَائِضِ فَإِنَّهُ يَحِلُّ مِنْهَا مَا فَوْقَ الْإِزَارِ، وَاسْتِعْفَافُهُ عَنْ ذَلِكَ أَفْضَلُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ قِصَّةَ الْحَائِضِ، وَرِجَالُ أَبِي دَاوُدَ فِيهِمْ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِتَدْلِيسِهِ، وَإِسْنَادُ هَذَا حَسَنٌ.
عبدالرحمن بن عائذ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: صحبت کرنے کے حوالے سے کون سی چیز غسل کو واجب کرتی ہے؟ ایک کپڑے میں نماز ادا کرنے کا حکم کیا ہے؟ اور حیض والی عورت کے ساتھ کس حد تک تعلق جائز ہے؟ تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تھا: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب شرمگاہ، شرمگاہ سے مل جائے، تو غسل واجب ہو جاتا ہے، جہاں تک ایک کپڑے میں نماز ادا کرنے کا تعلق ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے توشیح کے طور پر لپیٹ کر نماز ادا کی تھی، جہاں تک حیض والی عورت کے ساتھ قربت کا تعلق ہے، تو تہبند سے اوپر والے حصے کے ساتھ تعلق رکھنا جائز ہے، لیکن اس سے بھی بچ کے رہنا، زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام ابوداؤد نے اس میں سے حیض والی عورت کا واقعہ ذکر کیا ہے، امام ابوداؤد کے رجال میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے، اور وہ تدلیس کرنے کی وجہ سے ضعیف ہے، اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1441]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21541، وأخرجه مسند البزار برقم: 2675»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 1441 in Urdu