🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابٌ فِي إِسْلَامِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14414
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمَّا أَسْلَمَ عُمَرُ قَالَ: مَنْ أَنَمُّ النَّاسِ؟ قَالُوا: فُلَانٌ قَالَ: فَأَتَاهُ فَقَالَ: إِنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ فَلَا تُخْبِرَنَّ أَحَدًا. قَالَ: فَخَرَجَ يَجُرُّ إِزَارَهُ وَطَرَفُهُ عَلَى عَاتِقِهِ، فَقَالَ: أَلَا إِنَّ عُمَرَ قَدْ صَبَا قَالَ: وَأَنَا أَقُولُ: كَذَبْتَ وَلَكِنِّي أَسْلَمْتُ، وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ، فَقَامَ إِلَيْهِ خَلْقٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَقَاتَلَهُمْ وَقَاتَلُوهُ حَتَّى سَقَطَ، وَأَكَبُّوا عَلَيْهِ، فَجَاءَ رَجُلٌ عَلَيْهِ فَقَالَ: مَا لَكَمْ وَالرَّجُلِ؟ أَتَرَوْنَ بَنِي عَدِيٍّ يُخَلُّونَ عَنْكُمْ وَعَنْ صَاحِبِكُمْ؟ تَقْتُلُونَ رَجُلًا اخْتَارَ لِنَفْسِهِ اتِّبَاعَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَكَشَفَ الْقَوْمُ عَنْهُ قَالَ: فَقُلْتُ لِأَبِي: مِنَ الرَّجُلُ؟ قَالَ: الْعَاصُ بْنُ وَائِلِ السَّهْمِيُّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا تو انہوں نے فرمایا: لوگوں میں سب سے زیادہ چغلی کرنے والا شخص کون ہے؟ لوگوں نے بتایا: فلاں شخص ہے، راوی کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس کے پاس آئے اور اس سے کہا: میں نے اسلام قبول کر لیا ہے، تم یہ بات کسی کو نہ بتانا، تو وہ شخص اپنے تہبند کو گھسیٹتا ہوا نکلا، اس کا ایک کنارہ اس کے کندھے پر تھا، اس نے کہا: خبردار! عمر نے دین تبدیل کر لیا ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: تم جھوٹ بول رہے ہو، میں نے اسلام قبول کیا ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے جسم پر ایک قمیص تھی، قریش سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ اٹھ کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے لڑنے لگے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان لوگوں سے لڑنے لگے، یہاں تک کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گر گئے، وہ لوگ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر حملہ آور ہو گئے، ایک شخص آیا اور بولا: تم اسے کیوں مار رہے ہو، کیا تم یہ سجھتے ہو کہ بنو عدی تم لوگوں کو اور اس شخص کو چھوڑ دیں گے، تم ایک ایسے شخص کو مار رہے ہو جس نے اپنی ذات کے لئے محمد کی پیروی کو اختیار کیا ہے، تو لوگ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہٹ گئے، راوی کہتے ہیں: میں نے اپنے والد (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) سے دریافت کیا: وہ شخص کون تھا، تو انہوں نے بتایا: وہ عاص بن وائل سہمی تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابن اسحاق نامی راوی مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14414]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2494) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (83)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14414 in Urdu