🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابُ شِدَّتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فِي اللَّهِ وَكَرَاهِيَتِهِ لِلْبَاطِلِ .
اللہ تعالیٰ کے بارے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شدت اور ان کا باطل کو ناپسند کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14419
وَعَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي حَمَدْتُ رَبِّي - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - بِمَحَامِدَ وَمَدْحٍ، وَإِيَّاكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَا إِنَّ رَبَّكَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يُحِبُّ الْمَدْحَ، هَاتِ مَا امْتَدَحْتَ بِهِ رَبَّكَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -". قَالَ: فَجَعَلْتُ أُنْشِدُهُ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَاسْتَأْذَنَ، آدَمُ، طِوَالٌ، أَصْلَعُ، أَيْسَرُ أَعْسَرُ، فَاسْتَنْصَتَنِي لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوَصَفَ لَنَا أَبُو سَلَمَةَ كَيْفَ اسْتَنْصَتَهُ لَهُ قَالَ: كَمَا يَصْنَعُ الْهِرُّ - فَخَرَجَ الرَّجُلُ فَتَكَلَّمَ سَاعَةً ثُمَّ خَرَجَ، ثُمَّ أَخَذْتُ أُنْشِدُهُ أَيْضًا، ثُمَّ رَجَعَ بَعْدُ فَاسْتَنْصَتَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوَصَفَهُ أَيْضًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنِ الَّذِي تَسْتَنْصِتُنِي لَهُ؟ فَقَالَ:" هَذَا رَجُلٌ لَا يُحِبُّ الْبَاطِلَ، هَذَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَقَالَ: فَدَخَلَ رَجُلٌ طِوَالٌ أَقْنَى، فَقَالَ لِيَ:" اسْكُتْ".
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے کچھ کلمات کے ہمراہ اپنے پروردگار کی حمد بیان کی ہے، اور کچھ کلمات آپ کی تعریف میں کہے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہاں تک تمہارے پروردگار کی تعریف کا معاملہ ہے، تو وہ تعریف کو پسند کرتا ہے، تم وہ کلمات پیش کرو جن کے ذریعے تم نے اپنے پروردگار کی تعریف بیان کی ہے، راوی کہتے ہیں: تو میں نے اپنے اشعار سنانے شروع کیے، اسی دوران ایک شخص آیا اور اس نے اندر آنے کی اجازت مانگی، وہ شخص گندمی رنگت کا طویل القامت شخص تھا، جس کے بال اُڑے ہوئے تھے اور وہ دائیں ہاتھ کی بہ نسبت بایاں ہاتھ زیادہ استعمال کرتا تھا، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے خاموش ہونے کے لئے کہا:، یہاں پر ابوسلمہ نامی راوی نے یہ بات کر کے دکھائی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کیسے خاموش کروایا تھا، یوں جس طرح بلی کے ساتھ کیا جاتا ہے، پھر وہ شخص آیا، اس نے کچھ بات چیت کی، پھر وہ چلا گیا، پھر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اشعار سنانا شروع کیے، کچھ دیر بعد وہ شخص واپس آیا، تو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے خاموش کروا دیا، راوی نے یہاں بھی کر کے دکھایا کہ کس طرح خاموش کروایا تھا، میں نے عرض کی: یہ شخص کون تھا؟ جس کی خاطر آپ نے مجھے خاموش کروایا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ وہ شخص ہے، جو باطل کو پسند نہیں کرتا، یہ عمر بن خطاب ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس میں ان کے یہ الفاظ ہیں: ایک شخص اندر داخل ہوا جو طویل القامت تھا اور اس کی ناک اٹھی ہوئی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: خاموش ہو جاؤ۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14419]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (50) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (345/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14419 in Urdu