🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابُ وَفَاةِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14466
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ: أَتَى عَبْدَ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - رَجُلَانِ وَأَنَا عِنْدُهُ، فَقَالَا: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، كَيْفَ تَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ؟ فَقَرَأَهَا عَلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّ أَبَا حَكِيمٍ أَقْرَأَنِيهَا كَذَا وَكَذَا، وَقَرَأَ الْآخَرُ، فَقَالَ: مَنْ أَقْرَأَكَهَا؟ فَقَالَ: عُمَرُ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: اقْرَأْ كَمَا أَقْرَأَكَ عُمَرُ، ثُمَّ بَكَى عَبْدُ اللَّهِ حَتَّى رَأَيْتُ دُمُوعَهُ تَحَدَّرَ فِي الْحَصَى، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ عُمَرَ كَانَ حِصْنًا حَصِينًا عَلَى الْإِسْلَامِ، يَدْخُلُ النَّاسُ فِيهِ وَلَا يَخْرُجُونَ مِنْهُ، وَإِنَّ الْحِصْنَ أَصْبَحَ قَدِ انْثَلَمَ ; فَالنَّاسُ يَخْرُجُونَ مِنْهُ وَلَا يَدْخُلُونَ..
زید بن وہب بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس دو افراد آئے، میں اس وقت ان کے پاس موجود تھا، ان دونوں نے کہا: اے ابوعبد الرحمن آپ اس آیت کو کیسے پڑھتے ہیں؟ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان کے سامنے وہ آیت پڑھی، تو ایک شخص نے کہا: سیدنا ابوحکیم رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ آیت اس اس طرح پڑھائی ہے، پھر دوسرے شخص نے آیت پڑھی، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تمہیں یہ آیت کس نے سکھائی ہے، تو اس نے جواب دیا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اسے اسی طرح پڑھو جس طرح سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ تمہیں سکھائی ہے، پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ رونے لگے، یہاں تک کہ ہم نے دیکھا کہ ان کے آنسو کنکریوں پر گر رہے ہیں، پھر انہوں نے ارشاد فرمایا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اسلام کے لئے ایک مضبوط قلعہ تھے، جس میں لوگ داخل ہوتے تھے، لیکن نکلتے نہیں تھے، اب وہ قلعہ ٹوٹ چکا ہے، لوگ اس میں سے نکل جاتے ہیں، اور داخل نہیں ہوتے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14466]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8804)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14466 in Urdu