الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ وَفَاةِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 14469
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَيْضًا قَالَ: إِذَا ذُكِرَ الصَّالِحُونَ فَحَيَّهَلَا بِعُمَرَ، إِنَّ إِسْلَامَ عُمَرَ كَانَ نَصْرًا، وَإِنَّ إِمَارَتَهُ كَانَتْ فَتْحًا، وَايْمُ اللَّهِ مَا أَعْلَمُ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ أَحَدًا إِلَّا وَجَدَ فَقْدَ عُمَرَ حَتَّى الْعِضَاةِ، وَايْمُ اللَّهِ إِنِّي لَأَحْسَبُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ مَلَكًا يُسَدِّدُهُ، وَايْمُ اللَّهِ إِنِّي لَأَحْسَبُ الشَّيْطَانُ يَفْرَقُ مِنْهُ أَنْ يُحْدِثَ فِي الْإِسْلَامِ حَدَثًا فَيَرُدَّ عَلَيْهِ عُمَرُ، وَايْمُ اللَّهِ لَوْ أَعْلَمُ كَلْبًا يُحِبُّ عُمَرَ لَأَحْبَبْتُهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب نیک لوگوں کا ذکر ہو گا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر بھی نمایاں طور پر ہو گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا مدد کا باعث تھا، ان کی حکومت فتح کا باعث تھی، اللہ کی قسم! مجھے یہ پتہ ہے کہ روئے زمین پر موجود ہر چیز نے، یہاں تک کہ کانٹے دار درختوں نے بھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی غیر موجودگی کو محسوس کیا، اللہ کی قسم! میں یہ سمجھتا ہوں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی دونوں آنکھوں کے درمیان ایک فرشتہ موجود تھا، جو انہیں سیدھی راہ پر رکھتا تھا اور ان کی رہنمائی کرتا تھا، اللہ کی قسم! میں یہ سمجھتا ہوں کہ شیطان ان سے ڈر کے بھاگ جاتا تھا کہ اگر وہ اسلام میں کوئی نئی چیز پیدا کرے گا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اسے ختم کر دیں گے، اللہ کی قسم! اگر مجھے کسی کتے بارے میں پتہ ہو کہ وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتا ہے، تو میں اس کتے سے بھی محبت رکھوں گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14469]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8813)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14469 in Urdu