الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ ، وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے کا بیان اور ان کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 14539
وَعَنْ حَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّهَا كَانَتْ قَاعِدَةً وَعَائِشَةُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَدِدْتُ أَنَّ مَعِي بَعْضَ أَصْحَابِي نَتَحَدَّثُ". فَقَالَتْ عَائِشَةُ: أُرْسِلُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ يَتَحَدَّثُ مَعَكَ؟ قَالَ:" لَا". قَالَتْ حَفْصَةُ: أُرْسِلُ إِلَى عُمَرَ يَتَحَدَّثُ مَعَكَ؟ قَالَ:" لَا، وَلَكِنْ أُرْسِلُ إِلَى عُثْمَانَ".
فَجَاءَ عُثْمَانُ فَدَخَلَ، فَقَامَتَا فَأَرْخَتَا السِّتْرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعُثْمَانَ:" إِنَّكَ مَقْتُولٌ مُسْتَشْهَدٌ، فَاصْبِرْ صَبَّرَكَ اللَّهُ، وَلَا تَخْلَعَنَّ قَمِيصًا قَمَّصَكَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - ثِنْتَيْ عَشْرَةَ سَنَةً وَسِتَّةَ أَشْهُرٍ حَتَّى تَلْقَى اللَّهَ، وَهُوَ عَنْكَ رَاضٍ". قَالَ عُثْمَانُ: إِنْ دَعَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِي بِالصَّبْرِ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ صَبِّرْهُ". فَخَرَجَ عُثْمَانُ، فَلَمَّا أَدْبَرَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَبَّرَكَ اللَّهُ ; فَإِنَّكَ سَوْفَ تُسْتَشْهَدُ وَتَمُوتُ وَأَنْتَ صَائِمٌ، وَتُفْطِرُ مَعِي".

سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں، ان کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ وہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری یہ خواہش ہے کہ میرے ساتھ میرا کوئی صحابی ہوتا، جس کے ساتھ ہم بات چیت کرتے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر بلواتی ہوں، وہ آپ کے ساتھ بات کر لیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں۔ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج دیتی ہوں، وہ آپ کے ساتھ بات چیت کر لیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں، میں عثمان کو پیغام بھیجتا ہوں، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے وہ اندر آنے لگے، تو یہ دونوں خواتین اٹھیں اور انہوں نے پردہ گرا دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم قتل کیے جاؤ گے، اور شہید کیے جاؤ گے، تم صبر سے کام لینا، اللہ تعالیٰ تمہیں صبر عطا کرے اور تم اس قمیص کو نہ اتارنا جو قمیص اللہ تعالیٰ نے تمہیں پہنائی ہے، وہ قمیص تمہیں بارہ سال چھ ماہ تک پہنائی رکھی جائے گی، یہاں تک کہ تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو جاؤ گے، تو اللہ تعالیٰ تم سے راضی ہو گا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اگر اللہ کے نبی میرے لئے صبر کی دعا کریں تو مناسب ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو اسے صبر عطا فرمانا، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ وہاں سے نکلے اور چلے گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہی کہتے رہے، اللہ تعالیٰ تمہیں صبر عطا کرے اور تم جام شہادت نوش کر لو گے، اور تم ایسی حالت میں مرو گے کہ تم نے روزہ رکھا ہوا ہو گا، اور تم افطار میرے ساتھ کرو گے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14539]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7045)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14539 in Urdu