الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ ، وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے کا بیان اور ان کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 14559
وَعَنْ سَهْمِ بْنِ حُبَيْشٍ - وَكَانَ مِمَّنْ شَهِدَ قَتْلَ عُثْمَانَ - قَالَ: فَلَمَّا أَمْسَيْنَا قُلْتُ: لَئِنْ تَرَكْتُمْ صَاحِبَكُمْ حَتَّى يُصْبِحَ مَثَّلُوا بِهِ، فَانْطَلَقُوا بِهِ إِلَى بَقِيعِ الْغَرْقَدِ فَأَمْكَنَّا لَهُ مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ، ثُمَّ حَمَلْنَاهُ، وَغَشِيَنَا سَوَادٌ مِنْ خَلْفِنَا فَهِبْنَاهُمْ حَتَّى كِدْنَا أَنْ نَتَفَرَّقَ عَنْهُ، فَنَادَى مُنَادٍ: لَا رَوْعَ عَلَيْكُمْ، اثْبُتُوا فَإِنَّا جِئْنَا نَشْهَدُهُ مَعَكُمْ.
وَكَانَ ابْنُ حُبَيْشٍ يَقُولُ: هُمْ وَاللَّهِ الْمَلَائِكَةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَكَانَ ابْنُ حُبَيْشٍ يَقُولُ: هُمْ وَاللَّهِ الْمَلَائِكَةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سہم بن حبیش، جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے قتل کے موقع پر موجود لوگوں میں شامل تھے وہ بیان کرتے ہیں: جب شام ہوئی، تو میں نے کہا: اگر تم نے اپنے متعلقہ فرد کو صبح تک چھوڑ دیا تو ان لوگوں نے صبح ان کا مثلہ کر دینا ہے، پھر وہ لوگ انہیں لے کے بقیع غرقد کی طرف گئے، ہم نصف رات کے وقت انہیں لے کے جا سکے تھے، ہم نے انہیں اٹھایا، ہمارے پیچھے بہت سے لوگ تھے، ہم ان سے ڈر گئے، یہاں تک کہ قریب تھا کہ ہم سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو چھوڑ کر ادھر ادھر ہو جاتے، تو ایک منادی نے پکار کر کہا: تم لوگ پریشان نہ ہو اور ثابت قدم رہو، ہم اس لئے آئے ہیں تاکہ تمہارے ساتھ اس میں شریک ہوں۔ ابن حبیش کہتے ہیں: اللہ کی قسم! وہ فرشتے ہی تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14559]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14559]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (110)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 14559 in Urdu